ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر پونچھ نے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقد کی

پونچھ//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر پونچھ وِکاس کنڈل نے آئندہ اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے پیش نظر اِنتخابی ضابطہ اخلاق (ایم سی سی) اور الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے دیگر قابل اطلاق رہنما خطوط کی عمل آوری پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ طلب کیا۔ دورانِ میٹنگ ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اِنتخابی مہم، ریلیوں اور لاؤڈ سپیکر کے اِستعمال کے لئے پیشگی اجازت لینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اِنتخابی ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا جو آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے بہت ضروری ہے ۔اُنہوں نے اِنتخابی عمل کی سا لمیت کو برقرار رکھنے میں سیاسی جماعتوں اور اُن کے اُمیدواروں کی ذمہ داریوں کا خاکہ پیش کیا۔ بحث و تمحیص میں لاجسٹک اِنتظامات، رائے دہندگان کی تعلیم اور شفافیت بڑھانے اور اِنتخابی بدعنوانی کو روکنے کے اَقدامات کا بھی احاطہ کیا گیا۔ سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے اپنے مسائل اور تجاویز کا اظہار کیا جن کا اعتراف کیا گیا اور تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں موجود نمائندوں نے گزشتہ لوک سبھا الیکشن 2024 کے انعقاد کے دوران خاص طور پر سیاسی پارٹیوں کو بروقت اجازت نامے جاری کرنے میں ان کے تعاون کے لیے ضلع انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی۔ اجلاس میں اے ڈی سی طاہر مصطفی ملک، الیکشن افسران کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔میٹنگ میں موجود نمائندوں نے گزشتہ لوک سبھا الیکشن ۔2024 کے اِنعقاد کے دوران بالخصوص سیاسی جماعتوں کو بروقت اجازت نامہ جاری کرنے میں ان کے تعاون کی ستائش کی۔میٹنگ میں اے ڈِی سی طاہر مصطفی ملک، الیکشن افسران کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔