ضلع کے تمام 929 پولنگ سٹیشنوں پر تمام مطلوبہ سہولیات ا ے ایم ایف کو یقینی بنانے پر زور
سری نگر//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ( ڈِی اِی او ) سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ کی صدارت میں آج یہاں ڈی سی آفس کمپلیکس کے میٹنگ ہال میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں 2۔سری نگر پارلیمانی حلقہ کے لئے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات کے اِنعقاد کے سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔ڈِی اِی او نے سری نگر میں پولنگ سٹیشنوں ، سٹرانگ روموں اور کائونٹنگ سینٹروں پر کئے جانے والے اِنتظامات کے بارے میں تمام اسسٹنٹ ریٹرننگ اَفسران سے تفصیلی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے ضلع میں جاری سویپ مہم کا بھی جائزہ لیا۔اِس موقعہ پر ڈی ای او نے تمام 929 نامزد پولنگ سٹیشنوں پر تمام مطلوبہ / یقینی کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) سہولیات کو یقینی بنانے کے علاوہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا (ای سی آئی) کے طے شدہ رہنما خطوط کے مطابق پولنگ کے دِن پولنگ عملے کے لئے فلاحی اَقدامات کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ پولنگ عملے کی فلاح و بہبود کے لئے پہلے سے ایک جامع ایکشن پلان ترتیب دیں۔اُنہوں نے نوڈل آفیسر سویپ، اے ایم ایف سے کہا کہ وہ نوجوان رائے دہندگان کو زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی ترغیب دینے کے لئے بیداری مہم کو مزید تیز کریں۔ڈی ای او نے آر اینڈ بی ، پی ڈی ڈی ، پی ایچ ای اور دیگر متعلقہ اداروں کے اے آر اوز اور افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوک سبھا اِنتخابات۔ 2024 ء کے اِنعقاد سے متعلق تمام تفویض کردہ کاموں کو مکمل کرنے کے لئے انتہائی کوآرڈی نیشن کے ساتھ کام کریں۔ اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر پولنگ سٹیشن پر پی ڈبلیو ڈی ووٹروںکے لئے الیکشن کمیشن کے اصولوں کے مطابق مستقل ریمپ، پینے کا پانی، بیت الخلأ کی سہولیات کم سے کم سہولیات (اے ایم ایف) کو یقینی بنایا جائے۔ڈاکٹر بلال نے نوڈل آفیسر پوسٹل بیلٹ اور تمام اے آر اوز کو ہدایت دی کہ وہ سروس ووٹروں، الیکشن ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں ، مائیگرنٹ رائے دہندگان ، غیر حاضر رائے دہندگان وغیرہ سمیت رائے دہندگان کے مختلف زمروں کے ذریعہ پوسٹل بیلٹ کے ذریعہ ووٹنگ کی سہولیت کے لئے تمام ضروری انتظامات کریں تاکہ وہ بغیر کسی مشکل کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں۔انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ باریک بینی سے تیاریوں اور زیادہ سے زیادہ ووٹروں کی شرکت پر توجہ مرکوز کریں تاکہ ضلع میں 2024 میں کامیاب لوک سبھا انتخابات کے انعقاد کے عزم کو ظاہر کیا جا سکے۔ڈی ای او نے افسران پر زور دیا کہ وہ انتخابی قوانین، ضوابط اور اخلاقی معیارات کو برقرار رکھیں تاکہ انتخابی عمل کی دیانتداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ڈی ای اونے پولنگ عملے کی تربیت کے حوالے سے ضلع کے تمام 9 اسمبلی حلقوں کے تمام ٹریننگ سینٹروں میں سہولتی مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی۔میٹنگ میں تمام اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران، سپراِنٹنڈنٹ آف پولیس، ڈپٹی ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر، نوڈل آفیسر، سویپ ،اے ایم ایف ، آر اینڈ بی ، پی ڈی ڈی ، پی ایچ اِی کے اَفسران کے علاوہ دیگر متعلقین ن شرکت کی ۔










