شرکأ کو الیکشن لڑنے والے اُمیدواروں کی سہولیت کیلئے الیکشن کمیشن کی ایپلی کیشنز سی۔ ویجل ایپ اور سہولیت اُمیدوار ایپ کے بارے میں آگاہ کیا گیا
سری نگر// ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر( ڈِی اِی او) سری نگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے آج سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں کی اجازت ناموں اور آن لائن درخواستوں کے بارے میں تربیتی اور اِستفساری سیشن کی صدارت کی۔اِس موقعہ پرڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے شرکأ کو آن لائن موڈکے ذریعے اِنتخابی سرگرمیوں کی اِجازت حاصل کرنے کے مناسب طریقۂ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے سیاسی شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ اِجلاسوں، ریلیوں یا اِجتماعی پروگراموں کے اِنعقاد کی منصوبہ بندی کرنے سے پہلے اِجازت حاصل کریں۔ضلع اِنتظامیہ سری نگر نے چیف پلاننگ آفیسر کو نوڈل آفیسر نامزد کیا ہے تاکہ اِنتخابی مہم کے لئے اُمیدواروں کو اِنتخابی مہم کی اِجازت حاصل کرنے میں سہولیت فراہم کی جاسکے۔اِس موقعہ پرسیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو بتایا گیا کہ اِنتخابی مہم کے لئے سرگرمیاں انجام دینے کی اِجازت ’’پہلے آئیں پہلے پائیں‘‘کے اصول پر دی جائے گی۔سیاسی جماعتوں اور اُمیدواروں کو الیکشن کمیشن کے رہنما خطوط اورماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی تعمیل کرنے کے لئے ان کی ذمہ داریوں کے بارے میں حساس بنایا گیا ۔مزید برآں، شرکأکو الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ایپلی کیشنز کے بارے میں روشناس کیا گیا جن تک وہ رَسائی حاصل کرسکتے ہیں اور اِجازت کے لئے سی۔ ویجل ایپ ، سہولیت اُمیدوار ایپ وغیرہ پر درخواست دے سکتے ہیں۔ سویدھا اُمیدوار ایپ اُمیدواروں کو انتخابی مہم کے لئے ضروری اجازتوں کی فہرست دیکھنے ، ان کی اجازت کی درخواست کی حیثیت کو پتہ لگانے اور اجازت فارم ڈاؤن لوڈ کرنے اور اسے آن لائن جمع کرنے میں مدد کرتی ہے۔