بڈگام//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر بڈگام اَکشے لابرو نے ضلع میں آنے والے اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے اِنتظامات کا جائزہ لینے کے لئے افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اُنہوں نے ضلع کے تمام اسمبلی حلقوں میں اِنتخابات کے پُرامن اِنعقاد کے لئے تعینات کی جانے والی تمام اضافی سی اے پی ایف کمپنیوں کے لئے رہائش کے اِنتظامات کی نشاندہی پر مضبوط مشق کرنے پر زور دیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسرنے اِنتخابی عملے اورسیکورٹی ہلکاروں کو بنیادی سہولیات کے بغیر کسی رُکاوٹ کے اِنتظامات کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے بغیر کسی رُکاوٹ کے تعیناتی ، ٹرانسپورٹ اور روٹ پلان پر عمل در آمد کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا۔ڈی ای او نے ریٹرننگ آفیسر( آر او) دفاتر کے مربوط کام کاج پر زور دیا تاکہ اُمیدواروں کو بغیر پریشانی سہولیت فراہم کی جا سکے۔اُنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام اسمبلی حلقوں میں مقابلہ کرنے والے تمام اُمیدواروں کے لئے یکساں مواقع کو یقینی بنایا جائے گا۔ایس ایس پی بڈگام نکھل بورکر نے شروع می بات کرتے ہوئے ضلع میں سیکورٹی کی تعیناتی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔میٹنگ میں اے ڈِی سی بڈگام معراج الدین شاہ، اے ایس پی، ایس ڈِی ایم، ایس ڈِی پی اوز، سی پی او، ڈِپٹی ڈِی اِی او، تحصیل دار اور دیگر متعلقہ اَفسران نے بھی شرکت کی۔










