ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسرڈوڈہ نے میڈیا کو ضلع میں اسمبلی اِنتخابات کی تیاریوں کے بارے میں میڈیا کوجانکاری دی

ڈوڈہ//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے کانفرنس ہال ڈی سی آفس کمپلیکس میں میڈیا اَفراد کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں آئندہ جموں و کشمیر اسمبلی اِنتخابات کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے اِنتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات بشمول رائے دہندگان بیداری پروگرام، ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی تعمیل اور سیکورٹی اِنتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے عوام تک درست اور بروقت معلومات پہنچانے، رائے دہندگان میں بیداری کو فروغ دینے اور شہریوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی میں میڈیا کے اہم کردار پر زور دیا۔ اُنہوں نے غیر جانبدارانہ رپورٹنگ کی اہمیت اور غلط معلومات پھیلانے سے بچنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جو اِنتخابی عمل کو متاثر کرسکتی ہیں۔