سرینگر//ڈوگرا سماج ٹرسٹ ممبئی کے ایک وفد جس کی قیادت اس کے صدر مسٹر کرشنا پنڈت کر رہے تھے ، نے آج لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا سے ملاقات کی ۔ وفد میں مسٹر مکیش رشی اور محترمہ پریتی سپرو فلم اداکار ، مسٹر گگن مہوترا نائب صدر اور محترمہ ندھی ڈوگرا ٹرسٹ کی مشیر شامل تھے ، نے لفٹینٹ گورنر کے ساتھ ممبئی میں ڈوگرا بھون کے قیام پر تبادلہ خیال کیا ۔ تجویز کردہ ڈوگرا بھون ممبئی میں رہنے والے ڈوگرا کمیونٹی کے ارکان کیلئے ایک ثقافتی ، تعلیمی اور فلاحی مرکز کا کام کرے گا ۔ وفد کے ارکان نے جموں کشمیر میں کاروبار ، سیاحت اور فلم سے متعلق سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق کئی مسائل بھی پیش کئے ۔










