ڈوڈہ//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈوڈہ ہرویندر سنگھ نے اسمبلی 2024 کے عام انتخابات کے لئے قائم کردہ سٹرانگ روم اور کائونٹنگ سینٹروں پر سیکورٹی اور دیگر اِنتظامات کا جائزہ لیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے موقع کے معائینے کے دوران سٹرانگ روم اور کاؤنٹنگ سینٹر میں اِنتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا جس میں حفاظتی اَقدامات اور سٹاف کے لئے سہولیات شامل ہیں۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ تمام ضروری اقدامات کو پہلے سے ہی عملی جامہ پہنائیں اور یہ ایک اَحسن اور مؤثر اِنتخابی عمل کو آسان بنانے کے لئے بہت ضروری ہے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے کائونٹنگ ہال کے اندر کاؤنٹروںکے لئے مناسب جگہ کا انتظام کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اِنتخابات سے متعلق مواد کے انتظام کے دوران کسی بھی طرح کی بے ترتیبی کو روکا جاسکے۔










