مہلوکین کے لواحقین سے تعزیت،زخمیوں جلد صحت یابی کی دعا
سری نگر//جے کے این ایس//مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کے ڈوڈہ حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔مرکزی وزیر داخلہ نے جمعرات کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے بات کی جب ڈوڈہ ضلع میں سڑک حادثہ میںکئی افراد کی موت ہو گئی۔امت شاہ نے حادثے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔جے کے این ایس کے مطابق مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سماجی رابطہ گاہ ٹویٹرپراپنے ایک ٹویٹ میں لکھا’’جموں و کشمیر کے ڈوڈہ ضلع میں سڑک حادثے سے غمزدہ ہوں۔ میں حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں‘۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آگے لکھا’’میں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاجی سے بات کی ہے۔ انتظامیہ زخمیوں کو ہر ممکن مدد اور علاج فراہم کر رہی ہے۔ ہندی میں لکھے گئے ٹویٹ میں امت شاہ نے کہاکہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔










