rajnath singh

ڈوڈہ جھڑپ میں چار فوجیوں کی ہلاکت : راجناتھ سنگھ کی فوجی سربراہ سے بات چیت ، آپریشن کا جائزہ لیا

انسداد دہشت گردی آپریشن میں بہادر اور دلیر فوجیوں کے نقصان پر گہرا دکھ ہوا / راجناتھ سنگھ

سرینگر// جموں کے ڈوڈہ جنگلات میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے فوجی سربراہ جنرل اوپیندرا دیودی سے بات چیت کی جس دوران انہوں نے ساری صورتحال کے بارے میں جانکاری لی ۔ اس دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے تمام فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فوجی دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے فوجی پرعزم ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے جموں کے ڈوڈہ ضلع میں چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد آرمی چیف جنرل اوپیندر دویدی سے بھی بات کی، جنہوں نے انہیں ڈوڈہ میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن اور زمینی صورتحال سے آگاہ کیا۔ا س ضمن میں وزارت دفاع نے ایکس پر لکھا ’’ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج صبح سی او اے ایس جنرل اپیندر دویدی سے بات کی۔ وزیر دفاع کو آرمی چیف نے زمینی صورتحال اور ڈوڈہ میں جاری انسداد دہشت گردی آپریشن سے آگاہ کیا۔ اس دوران راجناتھ سنگھ نے جانوں کے ضیاع پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ڈوڈا جھڑپ میں مارے گئے فوجی جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے ایکس پر لکھا ’’ ڈوڈہ جموں میں انسداد دہشت گردی آپریشن میں ہمارے بہادر اور دلیر ہندوستانی فوج کے سپاہیوں کے نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ میرا دل سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے۔ ان کی جان ڈیوٹی کی لائن میں ہے، اور ہمارے فوجی دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے اور خطے میں امن و امان کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں۔ ‘‘ ادھر جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے بھی جاری تصادم میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔