نیشنل گارڈز تعینات کرنے پر صدر ٹرمپ کے خلاف مقدمہ کیلیفورنیا نے انتشار اور بحران پیدا کرنے کا لگایا الزام

ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب موسم کی شدت کے باعث اندر منعقد ہوگی، ایسا 40سال بعد ہوگا

واشنگٹن: 20 جنوری کو دنیا بھر کی نظریں امریکہ پر مرکوز ہوں گی، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے نئے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ سخت سردی کے باعث ان کے حلف برداری کے مقام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ موسم کے شدید انتباہ کی روشنی میں تقریب اب یو ایس کیپیٹل کے اندر منعقد کی جائے گی۔ یہ 40سال میں پہلا موقع ہوگا جب کوئی امریکی صدر موسم کی شدت کے سبب اندرونِ خانہ حلف اٹھائے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے 17جنوری کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا، “ملک میں آرکٹک طوفان کا سلسلہ جاری ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ کوئی نقصان یا چوٹ لگے، اس لیے میں نے یہ فیصلہ کیا کہ دعا اور دیگر تقاریر کے ساتھ افتتاحی خطاب بھی یو ایس کیپیٹل روٹونڈا کے اندر کیا جائے گا۔”
گزشتہ مرتبہ 1985میں، امریکہ کے سابق صدر رونالڈ ریگن نے بھی سخت سردی کی وجہ سے اپنی حلف برداری کی تقریب کا مقام تبدیل کیا تھا اور اندر ہی تقریر کی تھی۔ حالیہ تقریب پہلے نیو نیشنل مال، یو ایس کیپیٹل کے باہر ہونا تھی۔
پیش گوئی کے مطابق 21جنوری کو واشنگٹن ڈی سی میں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سیلسیس رہے گا۔ اس دوران سرد ہوائیں لوگوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو یقین دہانی کرائی کہ وہ کیپیٹل ون ایرینا کے اندر اس تقریب کو بڑی اسکرینوں پر دیکھ سکتے ہیں۔
کیپیٹل ون ایرینا واشنگٹن ڈی سی میں واقع ایک بڑا ہال ہے جس میں 20000افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔