تحصیلدار ڈنگی وچھہ نے پولیس اور سیول سوسائٹی ممبران کے ہمراہ کیا افتتاح
سرینگر //دو علاقوں کو ملانے والی سڑک ڈنگی وچھہ براستہ بونی بال سے سومو سروس کا افتتاح کیا گیا ۔موصولہ تفصیلات کے مطابق ڈنگی وچھہ سے سفل پورہ قاضی آباد سڑک پر سومو سروس کا تحصیلدار ڈنگی وچھہ سجاد رسول شاہ نے ایس ایچ اوامتیاز احمد اور سیول سوسائٹی ،ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز اور شاپ کیپرس ایسوسی ایشن کے کارکناں و معزز شہریوں کی موجود گی میں باضابطہ افتتاح کیا ۔ اس افتتاحی تقریب پرسیول سوسائٹی کے بشارت معراج نے کہا کہ 30سال کے بعد اس ٹرانسپورٹ سروس سے دو بڑے علاقے مل رہے ہیںاور اس سے تجارتی سرگرمیاں بحال ہونگی ۔انہوں نے کہا کہ یہاں دہائیوں سے قاضی آباد کے لوگ ڈنگی وچھہ کے بازار سے جڑے ہوئے ہیں اور ان کی تجارت اسی بازار کے ساتھ منسلک ہیں ۔انہوں نے کہا کہ معروف تاجران ومعززین حاجی ولی جو گنائی مرحوم اور مرحوم غلام حسن شاہ کے زمانے سے قاضی ااباد کے لوگ اس بازار کے ساتھ وابستہ ہیں جبکہ محمد اشرف شاہ اور عبدالرشید وانی (چھان) کی سربراہی میں چل رہی تجارتی سرگرمیوں کے دوران ان کی وابستگی برقرار رہی تاہم سڑک ناپختہ اور خستہ حالت کی وجہ سے ٹرانسپورٹ سروس نہ ہونے سے کافی رکاوٹیں پیش ا ٓتی تھیں لیکن اب سومو سروس باضابطہ طور شروع ہوگئی اور امید ہے کہ رابطہ زیادہ سے زیادہ استوار ہونگی اور کہا کہ یہ سروس درجنوں دیہات بشمول کونیل ،رینگ پتھ ،پازی پورہ ،رنن ،ٹنگوارہ ،گجرنار ،کھور وارہ وغیرہ کو ملے گی ۔اس موقعہ پر قصبہ کے معزز شخصیت غلام نبی شاہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقہ ہمیشہ سیاسی استحصال کا شکار ہوا ہے اور جو بھی دفتر قصبہ یا اس علاقے میں قائم ہوا تو اس کیلئے یہاں عوام کو جدوجہد کرنی پڑی ۔انہوں نے کہا کہ اس سڑک پر میکڈم بچھانا بھی اسی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔اس موقعہ پر محمد اشرف شاہ کے علاوہ کئی معزز شخصیات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔










