پلوامہ// ضلع مجسٹریٹ پلوا مہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے متعلقہ افسروںکے ساتھ نارکو کوآرڈی نیشن سینٹر (این سی او آر ڈی) کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی اور خطے میں منشیات کے اِستعمال سے نمٹنے کے لئے کثیرالجہتی حکمت عملی کی فوری ضرورت پر زور دیا۔ یہ کال ٹو ایکشن پلوامہ میں اَفراد، کنبوں اور کمیونٹیوں پر منشیات کے اِستعمال کے اثرات سے نمٹنے کے لئے کثیر شراکت داروں پرمبنی نقطہ نظر کے طور پر سامنے آیا ہے ۔ اُنہوںنے ایک جامع نقطہ نظر کے ذریعے منشیات کے اِستعمال سے نمٹنے کی اہمیت پر زور دیا جس میں روکتھام، علاج اور قانون نافذ کرنا شامل ہے۔اِس کے لئے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی کی ضرورت ہے جو منشیات کے اِستعمال کی بنیادی وجوہات سے نمٹنے، متاثرہ اَفراد کو مدد اور علاج بھی فراہم کرے۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ اِن اَقدامات کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے اِستعمال کے خطرات سے آگاہ کرنا اور صحت مند طرزِ زندگی کے اِنتخاب کو فروغ دینا ہے۔ اُنہوں نے سکولوں ، کمیونٹی آرگنائزیشنوںاور مذہبی اِداروں کے ساتھ مل کربیداری پیدا کرنے اور خطرے سے دوچار اَفراد کو مدد فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔محکمہ تعلیم کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام تعلیمی اِداروں میںعملائی جانے والی سرگرمیوں کا سالانہ نشہ مکت کیلنڈر تیار کرے۔میٹنگ میں ایک جامع حکمت عملی کے حصے کے طور پر ایف آئی آرز، جائیداد کی اٹیچ منٹ اور غیر قانونی فصلوں کے زیر کاشت علاقوں کو کم کرنے سمیت نفاذ کے اَقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ کو 153 ایف آئی آر کے اِندراج، 26 پی آئی ٹی این ڈی پی ایس معاملات درج کرنے اور 7 جائیدادوں کو قرق کرنے کے بارے میں جانکاری دی گئی۔اُنہوں نے این ٹی سی پی کو عملانے کے لئے سی او ٹی پی اے 2003 کی دفعات کی بہترطور پر سمجھنے کے لئے اَنفورسمنٹ ونگوںصلاحیت کو بڑھانے کے لئے ہدایات اور تجاویز پیش کیں۔میٹنگ کو جانکاری دی گئی کہ ضلع پلوامہ کے 8 دیہاتوں میں نشہ مُکت ابھیان کے تحت خصوصی مہم چلائی گئی اور تمام میڈیکل شاپوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کو یقینی بنایا گیا،مقررہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر 19 میڈیکل شاپوں کو اجازت نہیں دی گئی جبکہ 5 لائسنس معطل کئے گئے۔میٹنگ میں ریٹیل میڈیکل شاپوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب اور کمپیوٹرائزڈ بِلنگ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔چیئر نے متعلقہ افسران کو ہول سیل اور ریٹیل دونوں ادویات کی دکانوں میں سی سی ٹی وی تنصیبات میں سیچوریشن کی ہدایت دی۔زراعت اور اس سے منسلک شعبوں میں 825 کنال اراضی کو محدودیا کلیئر کیا گیا ہےڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے پلوامہ میں منشیات کی سپلائی اور سمگلنگ سے نمٹنے کے لئے قانون نافذ کرنے والے مضبوط اَقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا،’’ہمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر منشیات کی غیر قانونی تجارت سے نمٹنے کے لئے کام کرنا چاہیے اور ذمہ داروں کو ان کے اعمال کے لئے جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔‘‘اُنہوںنے ایک مربوط حکمت عملی تیار کرنے اور عملانے کے لئے مختلف شعبوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک ٹاسک فورس بلانے کے منصوبوں کا اعلان کیا۔ ٹاسک فورس پلوامہ کی منفرد ضروریات کے مطابق مخصوص اقدامات اور ایکشن پلان تیار کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ڈی ایم نے پلوامہ میں منشیات کے استعمال کی روکتھام، علاج اور قانون عملانے کی کوششوں کو بڑھانے کے لئے وسائل مختص کئے ہیں۔ ان وسائل کو ٹارگٹیڈ پروگراموں کو نافذ کرنے،ملازمین کو تربیت دینے اور متعلقہ ایجنسیوں کے درمیان کوآرڈی نیشن کو مضبوط بنانے کی طرف ہدایت دی جائے گی۔اُنہوں نے پلوامہ میں منشیات کے اِستعمال سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام شراکت داروںسے اس اہم کوشش میں متحد ہونے کی اپیل کی۔اُنہوں نے کہا ،’’ہم ایک ساتھ مل کر اَپنے ساتھی کمیونٹی کے اراکین کی زندگی میں حقیقی تبدیلی لا سکتے ہیں۔ آئیے ہم منشیات کے اِستعمال پر قابو پانے اور پلوامہ کے لئے ایک روشن مستقبل کی تعمیر کے اَپنے عزم میں متحد رہیں‘‘میٹنگ میں پولیس اور سول اِنتظامیہ کے اعلیٰ افسران اور دیگر متعلقین نے بھی شرکت کی۔










