جموں//سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی محکمہ ( آئی ٹی ڈِی ) ڈاکٹر پیوش سنگلا نے جموں و کشمیر کے آئی ٹی نظام کو جدید بنانے کی سمت ایک اہم قدم میں آج میگھ راج کلاؤڈ سروسز کی خدمات کے لئے ہائرنگ عمل اور اس کے آپریشنلائزیشن کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔یہ فلیگ شپ اقدام نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر سروسز اِنکارپوریٹیڈ (این آئی سی ایس آئی ) کے میگھ راج کلاؤڈ فریم ورک کا حصہ ہے جس کا مقصد توسیع پذیر، محفوظ اور کم لاگت پر مبنی کلاؤڈ انفراسٹرکچر فراہم کرنا ہے تاکہ سرکاری محکموں میں ڈیجیٹل طرزِ حکمرانی، ڈیٹا مینجمنٹ اور خدمات کی فراہمی کو مؤثر اور ہموار بنایا جا سکے۔میٹنگ میں اہم شراکت داروں بشمول چیف ایگزیکٹیو آفیسر جموں و کشمیر اِی گورننس ایجنسی (جے اے کے اِی جی اے)،سپیشل سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، ڈپٹی سیکرٹری آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ، این آئی سی اور این آئی سی ایس آئی کے نمائندگان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔دورانِ میٹنگ پروجیکٹ کی موجودہ صورتحال، ٹائم لائنز اور اس کی عمل آوری میں درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔سیکر ٹری آئی ٹی نے منصوبے کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے کلاؤڈ کمیٹی کے باقاعدہ میٹنگ منعقد کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ اجلاس منعقد کیے جائیں۔ڈاکٹر سنگلا نے مختص وسائل کے مؤثر استعمال، تمام اہل محکموں کے لئے کلاؤڈ سروسز کی ہموار آن بورڈنگ اور سائبر سیکورٹی و ڈیٹا سیکورٹی کو ترجیح دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا ،’’میگھ راج جموں و کشمیر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا جو پرانے نظاموں پر انحصار کو کم کرے گا اور عوامی خدمات کی فراہمی میں جدت کو فروغ دے گا۔‘‘اُنہوں نے کہا کہ مفاہمت نامے پر کامیاب عمل درآمد ایک اہم سنگِ میل ہے جو مختلف محکموں کو اپنے ورک لوڈ کو کلاؤڈ پر منتقل کرنے کا راستہ فراہم کرے گاجس سے ڈیٹا سیکورٹی، ڈیزاسٹر ریکوری اور ریئل ٹائم اینالیٹکس میں بہتری آئے گی۔مستقبل کے مراحل میں صلاحیت سازی اور مضبوط سائبر سیکورٹی پروٹوکولز کو ترجیح دی جائے گی۔محکمہ اِنفارمیشن ٹیکنالوجی جموں و کشمیر کی ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لئے پُرعزم ہے جو ڈیجیٹل اِنڈیا اقدام کے تحت قومی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔










