ڈاکٹر محمدسلیم وانی کوڈاکٹرس ایوارڈ سے نوازاگیا

سری نگر//انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ سری نگرکے شعبہ یورولوجی اورکڈنی ٹرانسپلانٹ کے سربراہ ڈاکٹر محمدسلیم وانی کواکنامک ٹائمزکی جانب سے ڈاکٹرس ایوارڈکیلئے منتخب کیا گیا۔نمائندےکے مطابق کشمیرکے معروف معالج اورطبی محقق ڈاکٹر سلیم وانی کواکنامک ٹائمز کے منتظمین نے 30جون کوہونے والی ڈاکٹرس کانفرنس کے موقعہ پراس اہم ایوارڈ سے نوازا۔ملازمین کی ایک تنظیم ایمپلائز یونین کے صدر اورEJCCکے سینئرلیڈر اشتیاق بیگ نے ڈاکٹر محمدسلیم وانی کواعلیٰ اعزازدینے کاخیرمقدم کرتے ہوئے معروف معالج کومبارکباد پیش کی ۔انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہاکہ گردوں کی پیوندکاری اوردیگر امراض کے علاج ومعالجہ میں ڈاکٹر سلیم وانی نے SKIMSمیں ایک نئے دورکاآغاز کیا ،اوریہ ڈاکٹر موصوف کی فرض شناسی اوراعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیتوںکانتیجہ ہے کہ آج سکمز کا یورولوجی اورکڈنی ٹرانسپلانٹ یونٹ ملک کے کلیدی یونٹوں میں شمار ہوتاہے ۔اشتیاق بیگ نے ڈاکٹر محمدسلیم وانی کومبارکباد پیش کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ڈاکٹر صاحب کی نگرانی میں متعلقہ شعبہ علیل بیماروں کونئی زندگی کاموقعہ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ یورولوجی اورگردوں کی پیوندکاری میں نئے اورنوجوان ڈاکٹروں کوتیار کررہاہے ۔