کشمیر کے حالات اس وقت تک نہیں سدھریں گے جب تک بھارت، پاک مذاکرات نہیں کریں گے، فاروق عبداللہ

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران تقریر

نگین آتشزدگان کی بازآبادکاری اور مسابقتی امتحانات کی تاریخوں پر نظر ثانی کی اپیل

سری نگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران نگین آتشزدگی اور مسابقتی امتحان کے اُمیدواروں کے معاملات اُجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’کل ہمارے یہاں نگین لیک میں7ہائوس بوٹ آگ کی ہولناک واردات میں خاکستر ہوئے ہیں۔ مذکورہ ہائوس بوٹ مالکان کو بہت زیادہ نقصان پہنچ ہے، میں مرکزی وزیر سیاحت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ معاملے کا نوٹس لیں اور ان کی راحت کاری کیلئے اقدامات اُٹھائے اور ساتھ ہی جموں وکشمیر حکومت مذکورہ آتشزدگان کو لڑکی فراہم کریں تاکہ وہ جلد از جلد اپنے ہائوس بوٹ پھر سے تعمیر کرسکیں۔ مسابقتی امتحان کا معاملہ اُجاگر کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جے کے پی ایس سی نے پہلے مسابقتی امتحانات کو ملتوی کردیا تھا اور اب امتحان کے شیڈول کا اعلان کیا ہے لیکن اس میں طلباء کو صرف6دن کا وقت دیا گیا ہے جو بہت کم ہے۔ قوائد و ضوابط کے تحت نوٹس کی اجرائی سے امتحان تک 30دن کا دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ اُمیدواروں کو امتحان کی تیاری کیلئے معقول وقت دیا جائے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے مسابقتی امتحانات جموں و کشمیر اور ملک کی دیگر ریاستوں میں تفاوت ہے، جس سے ہمارے نوجوانوں کو بہت نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یو پی ایس سی اور مسابقتی امتحانات میں عمر کی حد کی تفاقت کو دور کیا جائے۔

عمر عبداللہ نے نگین جاکر آتشزدگان کی ڈھارس بندھائی
سری نگر//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے آج نگین حضرت بل جاکر وہاں گذشتہ رول آگ کی ہولناک واردات سے متاثر ہوئے ہائوس بوٹ مالکان کی ڈھارس بندھائی اور اُن کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیااور آگ سے ہوئے نقصان کا جائزہ بھی لیا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز آگ کی تباہ کن واردات میں 7ہائوس بوٹ مکمل طو رپر خاکستر ہوگئے تھے۔عمر عبداللہ نے متاثرین کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کیا کہ نیشنل کانفرنس اس غم میں برابر شریک ہے اور ہم آپ کی مدد و اعانت کیلئے ہر ممکن کوشش کریںگے۔ انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا کہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیںاور متاثرین کی بھر پور مالی معاونت کیساتھ ان کیلئے عارضی قیام و طعام کا بندوبست کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ 2019سے مسلسل غیر یقینی اور لاک ڈائون کی وجہ سے ہائوس بوٹ طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا ہے اور اب آگ کی اس ہولناک واردات نے انہیں خاک پر لاکھڑا کیاہے۔ عمر عبداللہ کے ہمراہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، ترجمانِ اعلیٰ تنویر صادق، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد بھی تھے۔