سرینگر //کشمیر مرکزادب وثقافت کی طرف سے جھیل ڈل کے آغوش میں، کوہ سلیمان کے دامن میں واقع کراون آف انڈیا ہاوس بوٹ ” میں ‘ شام غزل ، تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب پر معروف معالج پروفیسر غضنفر علی غزل کے تیسرے شعری مجموعے ” گل بن خیال ” کی باظابطہ رسم رونمائی بھی انجام دی گئی۔ اس پروقار تقریب کا انعقاد اس لہازسے اہم تھا کہ جھیل ڈل کشمیری ثقافت کی پہچان اور شناخت ہے۔ جھیل ڈل کے ثقافتی ورثے اور اس کے دلفریب حسن و خوبصورتی کو یقینی بنانے میں ہر ایک ذی حس شہری کا فرض لازمی بنتا ہے۔ اس عمل میں خاص طور پر ادباء دانشوروں و قلمکاروں کا بھی اہم رول ھے۔ کشمیر مرکز ادب وثقافت ، جو کشمیر کی چند ایک بڑی ثقافتی اور ادبی انجمنوں میں اپنا منفرد مقام رکھتی ھے بھی ہمہ وقت اپنے ورثے کی حفاظت اور تحفظ میں پیش پیش رہتی ہے۔ جھیل ڈل میں منعقد کی گئی آج کی ادبی تقریب اسی سماجی ذمہ داری کی ایک اور کڑی تھی۔ادبی تقریب ، جو ۱۳ جولائی سنیچروارکی شام کو شروع ہوئی ، تین نشستوں پر مشتمل رہی۔ پہلی نشت میں سنیچر وار اکتیس جولائی کی ” شام غزل ” کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پروفیسر شاد رمضان نے کی۔ تقریب پر دور درشن کیندر سرینگر کے شعبہ خبر کے سربراہ قاضی سلمان اور جناب محمد امین بٹ ، صدر ادبی مرکز کمراز بطور مہمان ذی وقار تھے۔ تقریب میں جن شعرا نے حصہ لیا ان میں پروفیسر محمد زمان آزردہ، پروفیسر و ڈاکٹر غضنفر علی غزل، یونس وحید۔ مشتاق محرم، پروفیسر فاروق فیاض، عنایت گل ، نظیر قریشی ابن شہباز وغیرہ شامل ہیں۔دوسری نشت میں محفل مزاکرات و بحث ومباحثہ ہوا۔ اس نشست کی صدارت کے فرایض پروفیسر فاروق فیاض نے انجام دی جبکہ مشتاق محرم مہمان ذی وقار تھے۔ اس میں پروفیسر شاد رمضان نے ” غزل کیا کے عنوان کے تحت ” مقالہ پڑھا جس پر بعد میں سیر حاصل بحث و مباخثہ بھی ہوا۔ تیسری نشت اتوار گیارہ بجے منعقد ہوی جس میں ڈاکٹر غضنفر علی کے شعری مجموعہ ” گل بن خیال ” کی نقاب کشایی عمل میں لایی گیی۔ اس کتاب پر تنظیم کے میڈیا سیکریٹری مشتاق محرم نے باریک بینی سے لکھا ہوا جایزہ پڑھ کر سنایا۔ اس نشست کی صدارت پروفیسر محمد زمان آزردہ صاحب نے کی اور مہمان خصوصی جناب فاروق فیاض صاحب تھے جبکہ ایوان صدارت میں جناب امین بٹ بھی موجود رہے۔ سائمہ اشرف نے اپنی سریلی و خوبصرت آواز میں ڈاکٹر غضنفر علی غزل گا کر سامعین کو محظوظ کیا۔ڈاکٹر غضنفر علی نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے ادبی تقریب میں شرکت کرنیپر معزز مہمانوں شکریہ ادا کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرایض بہت ہی خوش اصلوبی سے کشمیر ادبی مرکز کے جنرل سیکرٹری عنایت گل نے انجام دئے۔










