سری نگر / /مشن ڈائریکٹر جل جیون مشن ( جے جے ایم ) ڈاکٹر سید عابد رشید شاہ نے جے جے ایم اسکیم کے تحت ہر دیہی گھر تک پینے کے پانی کے حوالے سے پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے محکمہ جل شکتی کے افسران کا اجلاس منعقد کیا ۔ اجلاس میں چیف انجینئر جل شکتی شعبہ کشمیر ، کشمیر ڈویژن کے تمام اضلاع کے سپرنٹنڈنٹ انجینئرز ، پی ایچ ای ایگزیکٹو انجینئرز اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔ مشن ڈائریکٹر نے جے جے ایم اسکیم کے تحت جل شکتی ڈیپارٹمنٹ ( پی ایچ ای ) کشمیر کے ذریعہ جل جیون مشن کے نفاذ کے ضلعی اور ڈویژن وار اور دیگر کاموں کی حثیت کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ ابتداء میں چیف انجینئر جل شکتی کشمیر انجینئر افتخار احمد وانی نے وادی کشمیر میں اسکیم کے نفاذ سے متعلق پیش رفت پیش کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مختص شدہ 67 کاموں میں سے 35 پر کام تین اضلاع شوپیاں ، پلوامہ اور بانڈی پورہ میں شروع کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں کشمیر ڈویژن کے اسکولوں اور آنگن واڑی مراکز کو باقی نل کنیکشن کی فراہمی کے سلسلے میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر ڈاکٹر عابد رشید نے افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی پوری کوشش کریں اور مختلف ونگز کے مابین ہم آہنگی پیدا کریں تا کہ مقررہ مدت میں 100 فیصد پائپ واٹ کے مخصوص ہدف کو حاصل کیا جا سکے ۔ میٹنگ میں جے جے ایم کے تحت مختلف خدمات کے حصول کی حثیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سپلائی ایجنسیوں ، ہم آہنگی آڈیٹرز ، ڈیٹا انٹری اوپریٹرز ، تھرڈ پارٹی مانیٹرنگ ایجنسی اور پروجیکٹ ڈیولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ مشاورت ( پی ڈی ایم سی ) شامل ہیں ۔










