ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے شویپاں ، کولگام اور پلوامہ میں آر ڈی ڈی سکیموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سری نگر//سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ وپنچایتی راج ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے شوپیاں، کولگام اور پلوامہ اَضلاع میں محکمانہ سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ میں یو ٹی کیپکس بجٹ کے تحت جاری منصوبوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ دورانِ میٹنگ سیکرٹری نے مہاتما گاندھی قومی دیہی روزگار گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر اِی جی اے)، پردھان منتری آواس یوجنا۔گرامین (پی ایم اے وائی۔جی)، نیشنل رورلائیولی ہُڈ مشن (این آر ایل ایم)، اِنٹگریٹیڈواٹر شیڈ مینجمنٹ پروگرام (آئی ڈبلیو ایم پی)، راشٹریہ گرام سوراج ابھیان (آر جی ایس اے) کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اِن سکیموں کے تحت ان اضلاع کے سہ ماہی اہداف اور کامیابیوں کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر جے کے آر ایل ایم اِندو کنول چِب، ڈائریکٹر پنچایتی راج شیام لال، ڈائریکٹر فائنانس عمر خان، سی اِی او آئی ڈبلیو ایم پی رجنیش کمار، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ کمل کمار شرما، ایڈیشنل سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ و پنچایتی راج وسیم راجا، ڈپٹی سیکرٹری شیتل پنڈتا، ٹیکنیکل آفیسر پی ایم اے وائی۔جی محمد ریاض اور اے سی ڈیز، اے سی پیز اور ایگزنز سمیت مختلف سکیموں کے سربراہان نے شرکت کی۔میٹنگ میں پنچایت گھروں کی صورتحال، کامن سروس سینٹروں کی مشترکہ لوکیشن اور ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کی عمارتوں کی ترقی کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اور اسسٹنٹ کمشنر پنچایت کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اُنہیں مختلف سکیموں کے لئے مقرر کردہ اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے شوپیاں، کولگام اور پلوامہ اَضلاع میں دیہی ترقیاتی اَقدامات کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے بالخصوص منریگا اور پی ایم اے وائی۔جی کے تحت کارکردگی کے اہم اشاریوں کی قریبی نگرانی کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے مقررہ اہداف کے بروقت حصول کو یقینی بنانے کے لئے باقاعدگی سے پیش رفت کے جائزے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے ضلعی سطح پر وسائل کے مؤثر اِستعمال اور تیز تر پیش رفت کو یقینی بنانے کے لئے اِنٹر ڈیپارٹمنٹل کنورژن کی اہمیت پر زور دیا۔ ڈاکٹر شاہد اِقبال چودھری نے مقررہ اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کرنے کے لئے مختلف محکموں اورشراکت داروں کے مابین تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔سیکرٹری نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ دستیاب وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر توجہ مرکوز کریں تاکہ خطے میں دیہی ترقی کے اَقدامات کے زیادہ سے زیادہ اثرات مرتب ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ اِس نقطہ نظر کا مقصد مختلف سکیموں اور محکموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا ہے جس سے زیادہ جامع اوردیرپادیہی ترقی ممکن ہو سکے۔میٹنگ میں پنچایت گھروں کی تکمیل اور کامن سروس سینٹروںکے مشترکہ مقام کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ڈاکٹر شاہداِقبال نے اس سلسلے میں زیرِاِلتوأ کاموں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔اُنہوں نے ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈِی ڈِی سی) اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسل (بی ڈِی سی) کی عمارتوں کی جاری تعمیر کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اوراَفسروں پر زور دیا کہ وہ ان کی تکمیل کو ترجیح دیں۔سیکرٹری موصوف نے یوٹی کیپکس بجٹ کے تحت جاری منصوبوں کی صورتحال کا بھی جامع جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ ان منصوبوں کی کڑی نگرانی کریں اور کسی بھی رُکاوٹ کو فوری طور پر دور کریں۔سیکرٹری نے ہدایت دی کہ فنڈز کا اجرأاور اِستعمال فوری طور پر کیا جائے۔ اُنہوں نے ضلعی اَفسران کو فنڈز کی بروقت فراہمی کو آسان بنانے کے لئے تفصیلی ضروریات فراہم کرنے کی ہدایت دی اور تاخیر کو روکنے کے لئے فوری اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔سیکرٹری آنے والے دِنوں میں یو ٹی کے دیگر اضلاع کی اسی طرح کی جائزہ میٹنگیں کریں گے۔