ڈاکٹر سنگلا نے جموںوکشمیر میں اِی ۔ ایس اے ایم انوینٹری مینجمنٹ پورٹل کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ڈاکٹر سنگلا نے جموںوکشمیر میں اِی ۔ ایس اے ایم انوینٹری مینجمنٹ پورٹل کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جموں//جموں و کشمیر یوٹی میں’ اِی۔ایس اے ایم (ای۔سیکورٹی اسسمنٹ اینڈ مینجمنٹ) ۔ انوینٹری مینجمنٹ پورٹل‘ کی عمل آوری کے بارے میں ایک جائزہ میٹنگ سیکرٹری اِنفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر پیوش سنگلا کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ جموں میں منعقد ہوئی۔دورانِ میٹنگ جموںوکشمیر یوٹی میں اِی ۔ ایس اے ایم پورٹل کی عمل آوری سمیت مختلف اَمور پر سیر حاصل بحث تمحیص ہوئی۔سیکرٹری موصوف کو بتایا گیا کہ تمام 42 اِنتظامی محکموں کے لئے صارف اکاؤنٹس بنائے جا چکے ہیں اور ایڈمن کی اسناد پہلے ہی متعلقہ محکموں کے ساتھ اشتراک کی جا چکی ہیں۔ اب ڈیپارٹمنٹل ایڈمنسٹریٹر اپنے محکموں میں سٹور اِنچارج لیول کے صارف اکاؤنٹس بنائیں گے۔پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) نے چیئرمین کو آگاہ کیا کہ 10؍نومبر 2025 ء سے محکماتی سطح پر نوڈل افسران کے ساتھ کوآرڈی نیشن میٹنگز شروع ہوں گی تاکہ منظم آن بورڈِنگ اورہینڈ ہولڈنگ سپورٹ فراہم کی جا سکے۔دورانِ میٹنگ چیئرمین نے اس بات پر زور دیا کہ اِی۔ایس اے ایم پورٹل کا بنیادی مقصد تمام سرکاری محکموں کے آئی ٹی انفراسٹرکچر کے لئے ایک متحد، ریئل ٹائم اور اینڈ ٹو اینڈ انوینٹری مینجمنٹ سسٹم قائم کرنا ہے جو نچلی سطح تک پھیلا ہو۔ یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ مراحل میں جموں و کشمیر کی مکمل آئی ٹی انوینٹری کو اِی ڈی آر اور دیگر سائبر سیکورٹی سسٹم کے ساتھ مربوط کیا جائے گا تاکہ اثاثوں کی نگرانی بہتر ہو اور مجموعی سائبر سیکورٹی مضبوط بنائی جا سکے۔اِنتظامی محکموں اورسب ڈِی ڈِی او کے لئے باقاعدہ تربیتی اور آن بورڈِنگ سیشنوں کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ تمام سطحوں پر کامیاب آپریشنل رول آؤٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔این آئی سی کو ہدایت دی گئی کہ وہ ای۔ایس اے ایم پورٹل میں ایک اضافی ماڈیول شامل کرے جو ہارڈویئر کے ساتھ ساتھ سافٹ ویئر انوینٹری کی تفصیلات بھی محفوظ کرے۔سیکرٹری نے تمام شراکت داروںکے درمیان بروقت تال میل کی اہمیت پر زور دیا اور ہدایت دی کہ ِای۔ایس اے ایم پورٹل کی مکمل عمل آوری 15 ؍دسمبر 2025 ء تک یقینی بنایا جائے۔