ڈاکٹر سامون نے گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج اودھمپور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک کا افتتاح کیا

ڈاکٹر سامون نے گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج اودھمپور کے ایڈمنسٹریٹو بلاک کا افتتاح کیا

اودھمپور//پرنسپل سیکرٹری اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج گورنمنٹ پولی ٹیکنک کالج اودھمپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر سدرشن کمار اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اودھمپور محمد سید خان کی موجودگی میں ایڈمنسٹریٹو بلاک کا افتتاح کیا ۔ کالج کے پرنسپل انجینئر وویک مہاجن نے پرنسپل سیکرٹری کو کالج کے کام کاج ، موجودہ انفراسٹرکچر ، طلبہ کی مجموعی طاقت ، کالج میں چلائے جا رہے کورسز ، انسٹی ٹیوٹ میں منعقد کی جا رہی سرگرمیوں اور پروگراموں کے بارے میں آگاہ کیا ۔ انہوں نے انہیں کالج کی ترقی کیلئے ادارہ جاتی پلان اور طلباء کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں بھی بتایا ۔ ڈاکٹر سامون نے کالج کے پرنسپل کو ادارے کے نئے کیمپس میں منتقل کرنے اور اس کے تسلی بخش کام کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے طالب علموں کو کام کی حقیقی دُنیا سے روشناس کرانے کیلئے وسیع فیلڈ ٹریننگ کی ضرورت پر زور دیا تا کہ وہ کامیاب ٹیکنو کریٹس بن سکیں ۔ ڈاکٹر سامون نے معیاری تربیت فراہم کرنے پر زور دیا اور کہا کہ طلباء کو خود روزگار ، انٹر پرنیور شپ کیلئے حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے جو کہ بالاخر نوجوانوں کو خود انحصار اور اپنی روزی کمانے کے قابل بنائے گی ۔ انہوں نے کالج اتھارٹی سے کہا کہ وہ پاس آؤٹ طلباء کو سہولت فراہم کریں تا کہ وہ انٹر پرائیز شروع کر سکیں اور روز گار پیدا کر کے معاشرے کی خدمت کر سکیں ۔ جے کے پی سی سی ، پی ڈبلیو ڈی ( آر اینڈ بی ) کو ہدایت دی گئی کہ وہ تعمیراتی کام کو تیز کریں اور ادارے کے باقی ماندہ کاموں کو جلد از جلد مکمل کریں ۔ انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کیلئے ہوسٹل کی تعمیر کیلئے جلد از جلد اضافی زمین حاصل کرنے کی بھی خواہش ظاہر کی ۔ انہوں نے کالج کی بسیں فراہم کرنے کا بھی یقین دلایا تا کہ ادارے کے سٹاف کے ساتھ ساتھ طلباء کیلئے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ بھی حل کیا جا سکے ۔ افتتاح کے بعد ڈاکٹر سامون نے عمارت کا ایک چکر لگایا اور کالج کے کلاس رومز ، لیبز اور لائیبریری کا معائینہ کیا اور طلباء سے پیش کئے جانے والے کورسز کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوں نے ادارے کے عملے اور فیکلٹی کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ طلباء کو ان کی بہترین خدمات فراہم کرنے کیلئے جوش اور لگن کے ساتھ کام کریں ۔