ڈاکٹر سامون نے ڈی سیز کے ساتھ ہُنر مندی کی ترقی کے عملی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا

سرینگر / / پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نےسول سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈویژن کے اضلاع میں ہُنر مندی سے متعلق ایکشن پلانز کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ سیکرٹری قبائلی امور اور مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری ، سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ناظم زئی خان ، متعدد اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، سٹیٹ منیجمنٹ آفیسرز ، این سی ڈی سی کہکشاں انجم اور دیگر متعلقہ افراد نے ذاتی طور پر اور ورچول انداز کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے میٹنگ کو کشمیر ڈویژن کے اضلاع میں ہُنر مندی سے متعلق ایکشن پلان کے نفاذ کی حثیت سے آگاہ کیا ۔ اس موقعہ پر مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن نے مختلف محکموں میں آئی ٹی آئی سے تربیت یافتہ افراد کی تقرری کی ضرورت پر زور دیا ۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام بنانے کیلئے پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا جیسی اسکیموں کے تحت ہُنر کی ترقی کی اہمیت اور تربیت کو اپ گریڈ کرنے پر روشنی ڈالی جس سے نوجوانوں کو روز گار کیلئے زیادہ سے زیادہ مہارت حاصل کرنے کے قابل بنایا جائے ۔ انہوں نے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ضلع اور مقامی ضروریات کے مطابق مختلف وقتی دورانیے کے کورس ماڈیول کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت کے طے شدہ ہدف پر توجہ دیں ۔