جموں//اسٹیٹ اسٹیرنگ کمیٹی ( ایس ایس سی ) جس کی پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون آئی اے ایس کی صدارت میں سول سیکرٹریٹ جموں میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں آئی ایم سی اور ایم او اے کے تحت 32 آئی ٹی آئیز کے انسٹی ٹیوٹ ڈیولپمنٹ پلانز ( آئی ڈی پیز )، اسکیم کے تحت شامل پروجیکٹ آئی ٹی آئیز کیلئے ’’ پی پی پی کے ذریعے 1396 گورنمنٹ آئی ٹی آئی کی اپگریڈیشن ‘‘ اور کمیٹی کے ایجنڈے کے دیگر نکات پر نظر ثانی کی گئی تھی ۔ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ سدرشن کمار نے میٹنگ میں کمیٹی کے مختلف مسائل پر روشنی ڈالی ۔ پی پی پی اسکیم کے تحت جے کے یو ٹی کے 32 آئی ٹی آئیز کے آئی ڈی پیز پر نظر ثانی کی منظوری اور اپ گریڈیشن ، تجارت کا تعارف ، آئی ٹی آئی بھدرواہ کے آئی ایم سی چئیر مین کا استعفیٰ ، آئی ٹی آئی کٹھوعہ ، آئی ٹی آئی کلگام اور آئی ٹی آئی بھدرواہ کیلئے چئیر مینوں کے بارے میں بات چیت کی گئی ۔ ڈاکٹر اصغر سامون کی صدارت میں ایس ایس سی نے تمام 32 آئی ٹی آئیز ، آئی ڈی پیز اور ایم او اے کی نظر ثانی کو منظوری دی ۔ نظر ثانی شدہ آئی ڈی پی کے مطابق نئے ٹریڈز کی اپ گریڈیشن /تعارف اور ٹریڈ کو ڈیلیٹ کرنے کی بھی منظوری دی گئی ۔ اس کے علاوہ آئی ایم سی ، آئی ٹی آئی کولگام اور آئی ٹی آئی کٹھوعہ کیلئے چئیر مینوں کیلئے بھی دیگر اراکین کے ساتھ منظوری دی گئی ۔ آئی ٹی آئی بھدرواہ کے چئیر مین آئی ایم سی کا استعفیٰ قبول کر لیا گیا اور نئے کیلئے منظوری بھی دے دی گئی ۔ کنٹریکٹ انسٹرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری 5 فیصد کے سالانہ اضافے کے ساتھ 14000 ماہانہ بھی دیا گیا ۔ آئی ایم سیز کو ایک مقررہ مدت میں بلا سود قرض کی ادائیگی کیلئے ایڈوائیزری جاری کی گئی ۔ ایس ٹی آر آئی وی ای پروجیکٹ کے تحت آئی ٹی آئی سانبہ کے آئی ایس پی پر نظر ثانی کی بھی منظوری دی گئی ۔ سیکرٹری ایس ڈی ڈی سپنا سلاریہ ، جوائینٹ ڈائریکٹر پلاننگ راجندر کمار ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ڈی ڈی کے ایس نتھیال ، سپرنٹنڈنگ انجینئر پی ڈبلیو ڈی ویڈیو کانفرنسنگکے ذریعے آئی ٹی آئیز کے پرنسپل /سپرنٹنڈنٹس وشال ورما ، چئیر مین آئی ٹی آئی آئی ایم سی پونچھ گوربھ گپتا ، سیکرٹری جنرل چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کرنل پریتم چند ، سی ای او جمکش وہیکلیڈس میٹنگ میں موجود تھے ۔ اجلاس صدر کے شکریہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔










