ڈاکٹر اَصغر سامون کا دورہ ٔکپواڑہ

ڈاکٹر اَصغر سامون کا دورہ ٔکپواڑہ

کپواڑہ//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے ضلع کپواڑہ کا ایک تفصیلی دورہ کیا جس کے دوران اُنہوں نے گورنمنٹ پولی تکنیک کالج ( جی پی سی ) کپواڑہ ، آئی ٹی آئی کپواڑہ کے کام کاج اور کرہامہ میں جی پی سی کی جاری تعمیرات کا معائینہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ سدرشن کمار، پرنسپل جی پی ایس کپواڑہ منظور احمد کمار، جوائنٹ ڈئریکٹر پلاننگ عبدالمجید ، ڈی جی ایم جے کے پی سی سی کپواڑہ ، ایگزن پی ڈی ڈی ، پی ایچ اِی ، آر اینڈ بی اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک کالج بوہامہ کا دورہ کیا اور ایک کلاس روم میں شرکت کی جس کے دوران اُنہوں نے طلباء اور اَساتذہ سے بات چیت کی۔اُنہوں نے کالج کے ٹرینروں کو ہدایت دی کہ وہ طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اُنہیں فیلڈ وِزٹ کے حوالے سے بھی معلومات فراہم کریں۔اُنہوں نے طلباء پر وزور دیا کہ وہ اِنٹرنیٹ اور لائبریری جیسے مختلف ذرائع سے مشورہ کر کے اَپنے نالیج بینک کو فروغ دیں اور روزگار دینے والے بنیں۔پرنسپل سیکرٹری موصوف نے کالج اِنتظامیہ کو گیسٹ فیکلٹی کی مصروفیات جاری رکھنے کی ہدایت دی تاکہ طلباء مستفید ہوں۔پرنسپل سیکرٹری نے کرہامہ کپواڑہ میں جی پی سی کے نئے کیمپس کی جاری تعمیر کا معائینہ کیا ۔اُنہوں نے متعلقہ اِنجینئران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف کاموں کی رفتار میں سرعت لائیں اور عمارتوں کی تکمیل کو مقررہ مدت میں یقینی بنائیں۔اِس سے قبل پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے آئی ٹی آئی کپواڑہ کا معائینہ کیا اور طلباء اور فیکلٹی ممبران سے بات چیت کی۔