ڈاکٹر اَصغر سامون نے پولی تکنیک کالج اور آئی ٹی آئی بڈگا م کا دورہ کیا

ڈاکٹر اَصغر سامون نے پولی تکنیک کالج اور آئی ٹی آئی بڈگا م کا دورہ کیا

بڈگام//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے گورنمنٹ پولی تکنیک کالج بڈگام اور آئی ٹی آئی چرارِ شریف کا دورہ کیا۔پولی تکنیک کے دورے کے دوران پرنسپل پولی تکنیک کالج اَلطاف حسین شالہ نے پرنسپل سیکرٹری کو اِدارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کیپکس کے تحت کالج میں ہونے والی ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لیا ۔اُنہوں نے دونوں اِداروں کے طلباء اورتدریسی عملے سے تبادلہ خیال کیا۔کالج کے طلباء نے پرنسپل سیکرٹری کے سامنے ہوسٹل اور ٹرانسپورٹ کی سہولیت کا مطالبہ کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے موقعہ پر ہی پرنسپل پولی تکنیک کو ہوسٹل کے لئے ڈی پی آر تیار کرنے کی ہدایت دی۔آئی ٹی آئی چرارِ شریف میں سپر اِنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی بشیر احمد بیگ نے پرنسپل سیکرٹری کو اِدارے کے کام کاج کے بارے میں جانکاری دی۔پرنسپل سیکرٹری نے طلباء کے مطالبے کا جواب دیتے ہوئے سپر اِنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ آئی ٹی آئی چرارِ شریف میں ہوسٹل کے لئے ڈی پی آر تیار کریں ۔ اُنہوں نے یقین دِلایا کہ ڈبل منزلہ ورکشاپ بلاک پر کام جلد شروع ہوجائے گا جس کے لئے ڈی پی آر سٹینڈس جمع کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ آئندہ مالی برس میں اِس پر کام شرو ع کیا جائے گا۔