سرینگر // پلوامہ کے ڈوروہ نامی گائوں کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حال ہو چکی ہے جس کی وجہ سے یہاں لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرناپڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے اس حوالے سے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے ۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کنگن ،ڈاڈورہ کی رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جس کے باعث کثیر آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے باشندوں نے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی برسوں سے سڑک کی میگڈمائزیشن نہیں کی گئی جس کے باعث سڑک انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ برفباری اور بارشوں کے دوران سڑک تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہے اور سڑک پر پانی جمع ہونے سے نہ صرف راہگیروں بلکہ ٹرانسپورٹرز کو بھی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے ضلع انتظامیہ، محکمہ تعمیرات عامہ سمیت منتخب عوامی نمائندوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’انتظامیہ ہو یا سیاسی لیڈران، لوگوں کو بنیادی ضرورتیں بہم پہچانے کے صرف وعدے کیے جاتے ہیں، زمینی سطح پر آج تک ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔‘‘مقامی باشندوں نے کہا کہ محض ایک کلومیٹر لمبی سڑک کی گزشتہ قریب 15برسوں سے مرمت نہیں کی گئی جس کے باعث سڑک کی حالت نا گفتہ بہ ہے۔محکمہ تعمیرات عامہ کے ایگزیکٹو انجینئر محمد یوسف نے بتایا کہ کنگن, ڈاڈورہ سڑک کی میگڈمائزیشن کے لیے انہوں نے ایک پلان مرتب کیا ہے، اور فنڈس واگزار ہوتے ہی اس پر کام شروع کیا جائے گا۔










