سرینگر/22جون/سی این آئی//جموں کشمیر میں سرگرم مختلف اداروں کی ایک کارڈینشن کمیٹی کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت مسرت قادری منعقد ہوئی جس میں انہوں نے سکمز صورہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے کوو ڈ دور میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے ۔ کووڈ ہسپتال میں اموات کی شرح ملک بھر میں کافی کم رہی ہے جبکہ کووڈ مریضوں کی صحتیابی کی شرح بھی بہتر رہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق مسرت قادری کے ایک بیان کے مطابق خاتم ا لانبیاء بلڈ بینک ،اہل بیت فاونڈیشن ، محمدیہ بلڈ بینک ، احسان فائونڈیشن ، نیشنز ویلفیئر ٹرسٹ ، علی اکبر ویلفیئر ٹرسٹ ، پیپلز ڈیولپمنٹ ٹرسٹ، احسان ا مین کائنڈٹرسٹ پر مشتمل اداروں کی کارڈنیشن کمیٹی کی ہنگامی میٹنگ مسرت قادری کی صدارت میں میٹنگ مرکزی دفتر پر زڈی بل میں منعقد ہوئی ۔ اس سے قبل کارڈی نیشن کمیٹی کے ذمہ داروں نے سکمز انسٹچیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوںنے ہسپتال میں مریضوں کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا ۔ اس موقعے پر انہوںنے ان اطلاعات پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے کہ سکمز کے چند فکلٹی ممبران اپنے مفاد کو حاصل کرنے کیلئے ڈائریکٹر سکمز کے خلاف منفی پروپگنڈہ کررہے ہیں ۔ کارڈی نیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اے جی آہنگر نے کووڈ دور میں بہترین کارکردگی کامظاہرہ کیا اور ان کی قیادت میں ہسپتال کی حالت کافی بہتری ہوئی ہے جس کی وجہ سے آج یہ ہسپتال ملک کے بہترین ہسپتالوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔ کارڈی نیشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ کووڈ ہسپتال میں اموات کی شرح ملک بھر میں کافی کم رہی ہے جبکہ کووڈ مریضوں کی صحتیابی کی شرح بھی بہتر رہی ہے ۔ مسرت قادری نے کہا کہ ڈاکٹر اے جی آہنگر ایک قابل اور دیانتدار ناظم ثابت ہوئے ہیں جنہوںنے ہسپتال کے نظم و نسق کو اعلیٰ درجہ پر پہنچایا ہے تاہم چند فکلٹی ممبران جو ڈائریکٹر کی کرسی کے خواب دیکھتے ہیں ان کی شبہ کو خراب کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ اس معاملے میں اعلیٰ سطحی تحقیقات ہونی چاہئے اورجو بھی قصور وار قرار ٹھہرائے جائے گا اس کے خلاف کارراوئی ہونی چاہئے ۔اس دوران کارڈی نیشن کمیٹی نے ڈائریکٹر موصوف کی مدت کار میں اضافہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈائریکٹر ڈاکٹر اے جی آہنگر کو مزید 2برسوں تک ناظم سکمز رکھا جائے تاکہ ہسپتال کی کارکردگی مزید بہتر ہوسکے ۔










