ڈائریکٹر جنرل آئی ایم پی اے نے لرننگ مینجمنٹ سسٹمز کی ترقی سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی

ڈائریکٹر جنرل آئی ایم پی اے نے لرننگ مینجمنٹ سسٹمز کی ترقی سے متعلق میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر//ڈائریکٹر جنرل اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( آئی ایم پی اے ) سوربھ بھگت نے قومی اشتراک سے یوٹی میں جے اینڈ کے امپارڈ کو نالج مینجمنٹ کے ہب کے طور پر بڑھانے کے لئے لرننگ مینجمنٹ سسٹمز (LMS)نیشنل ای گورنننس ڈیپارٹمنٹ ( این اِی جی ڈی ) اور آئی آئی ٹی جموں کی ترقی سے متعلق ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں آئی آئی ٹی جموں کے شعبہ ہیو مین ٹیز کے ڈاکٹر ابتیش جوکہ ایل ایم ایس کے شعبے کی ریکھ ریکھ بھی کرتے ہیں اور دیگر اَفسران نے بذریعہ آن لائن شرکت کی۔ایل ایم ایس کے پاس آن لائن مواد جیسے ویڈیو ز، اِی ۔ کلاسز، پی ڈی ایف، پی پی ٹی ایس اور ٹیکسٹ سائنمنٹ کا بہت بڑا وسیلہ ہونے کی اُمید ہے جو دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے کارکنوں کے لئے میگا ٹریننگ پروگرام شرو ع کرنے میں مدد کرے گی۔ اس میں آئی اے ایس، کے اے ایس افسران اور سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لیے آن لائن لائبریری کی سہولیات کا بھی انتظام ہوگا۔آن لائن میٹنگ میں امپارڈ فیکلٹی ممبران، ڈائریکٹرس ٹریننگ اور امپارڈ جموں اور سری نگر دونوں کے دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔