ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کا تین روزہ گریز ، تُلیل ، بگتور بلاکوں کا دورہ اِختتام پذیر

ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کا تین روزہ گریز ، تُلیل ، بگتور بلاکوں کا دورہ اِختتام پذیر

گریز// ناظم دیہی ترقی کشمیر طارق احمد زرگر کامختلف فلیگ شپ سکیموں کی عمل آوری کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے مختلف علاقوں کے گریز ، تُلیل اور بگتور بلاکوں کا تین روزہ دورہ اِختتام پذیر ہوا۔ ناظم دیہی ترقی کشمیر نے بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے سربراہاں ، سرپنچوں ، پنچوں اور مقامی لوگوں سے تبادلہ کیال کیا جنہوں نے اَپنی شکایات گوش گزار کیں اور اس کی جلد از جلد ازالے کا مطالبہ کیا۔ناظم دیہی ترقی نے شرکأ کی جانب سے اُٹھائے گئے اَمور کی جلد ازالے کے لئے متعلقہ اَفسران کو موقعہ پر ہی ہدایات جاری کیں۔اَپنے تفصیلی دورے کے دوران ناظم دیہی ترقی نے متعدد علاقوں کا دورہ کیا اور پی ٹی ایل تُلیل میں سڑک کی تعمیر ، شیخ پورہ تائیل میں بلاک کی جھونپڑی کی تعمیر ، کھنڈ یال میں کھیل میدان کی تعمیر اور چروان میں سی سی راہ کی تعمیر سمیت دیگر اہم کاموں کا معائینہ کیا۔ناظم دیہی ترقی نے محکمہ کے متعلقہ اَفسران اور اہلکاروں کے ساتھ جائزہ میٹنگوں کا سلسلہ بھی جاری کیا تاکہ ان بلاکوں میں محکمہ کے مختلف کاموں کا جائزہ لیا جاسکے۔ڈائریکٹر آر ڈی ڈی کو جانکاری دی گئی کہ رواں مالی سال کے دوران بگتور ، گریز اور تُلیل میں منریگا کے تحت 14,400 پر سنڈیز تیا ر کئے جائیں گے۔ڈائریکٹر نے مختلف سکیموں کے تحت کاموں میں سرعت لانے کے لئے فیلڈ فنکاروں پر زور دیا ۔ اُنہوں نے بی ڈی اوز اور انجینئرنگ عملے کو بھی سکیموں کی باقاعدہ نگرانی کرنے کے لئے بھی ہدایات جاری کیں ۔ اُنہوں نے اَفسران پر زور دیا کہ سب ڈویژن گریز میں مختصر کام کاج کے پیش نظر کاموں کی تکمیل کو تیز کریں۔