ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے گگن جموال کو سونے کا تمغہ جیتنے پر اعزاز سے نوازا

ڈائریکٹر اِنفارمیشن نے گگن جموال کو سونے کا تمغہ جیتنے پر اعزاز سے نوازا

جموں//ڈائریکٹر اِنفارمیشن و پبلک ریلیشنز نتیش راجورا نے ضلع جے اینڈ کے یوٹی رولر سکیٹس اور حال ہی میں ایم اے سٹیڈیم جموں میں منعقدہ دوسری جموںوکشمیر ماسٹر گیمز ۔2025چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے پر محکمہ اِطلاعات و تعلقات عامہ(ڈِی آئی پی آر) کے ملازِم گگن جموال کو اعزاز سے نوازا۔ اِس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر اِنفارمیشن (ہیڈکوارٹر) ڈاکٹر ظہور احمد رینہ بھی موجود تھے۔ڈائریکٹرموصوف نے گگن جموال اور اس کی ٹیم کی کامیابی کو شاندار قرار دیتے ہوئے انہیں سونے کا تمغہ حاصل کرنے پر سراہا۔ اُنہوں نے گگن کی صلاحیتوں کی سراہنا کی اورآنے والی رولر ہاکی چمپئن شپ میں اس کی کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اِظہار کیا۔