ڈائریکٹر اِنفارمیشن نتیش راجورا نے ڈِی آئی پی آر کمپلیکس سری نگر میں قومی پرچم لہرایا

سری نگر//ڈائریکٹر اِنفارمیشن نتیش راجورا نے 79ویں یوم آزادی کے موقعہ پر پولوویو میں واقع محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ (ڈی آئی پی آر) کمپلیکس میں قومی پرچم لہرایا۔تقریب میں جوائنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز وویک پوری، ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر اوراے وی) جاوید احمد سمیت ڈائریکٹوریٹ کے دیگر سینئر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔تقریب کے آغاز پر ڈائریکٹر اطلاعات نے یوم آزادی کی دلی مبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے مجاہدین آزادی کے شہدأ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور قومی یکجہتی و سا لمیت کے اَصولوں کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔اُنہوں نے عوام تک مستند معلومات پہنچانے میں عملے کی لگن اور محنت کو سراہا اور انہیں مزید جذبے اور خلوص کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔اُنہوں نے اپنے خطاب میں ہر فرد کو قوم کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنے اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔