جموں//ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز مسٹر نتیش راجورا ( آئی اے ایس ) نے مشہور صحافی اور ندائے مشرق کے چیف ایڈیٹر عبدالرشید شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ وہ مختصر علالت کے بعد آج انتقال کر گئے ۔ اپنے تعزیتی پیغام میں ڈائریکٹر موصوف نے مرحوم عبدالرشید شاہ کو کشمیر کے صحافتی حلقوں میں ایک معزز شخصیت قرار دیا جو دہائیوں تک صحافت کی خدمت کرتے رہے ۔ انہوں نے سوگوار خاندان کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کی مغفرت اور خاندان کو اس صدمے پر صبر کی دعا کی ۔ اسی طرح ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ( ڈی آئی پی آر ) کے ملازمین نے بھی معروف صحافی عبدالرشید شاہ کے افسوسناک انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ۔ ملازمین نے انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ سے ان کے تعلق کو یاد کیا اور صحافت کے شعبے میں ان کی مثالی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے ان کے انتقال کو کشمیر کی میڈیا برادری کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ۔ ملازمین نے مرحوم عبدالرشید شاہ کے خاندان کے افراد کے ساتھ گہری تعزیت پیش کی اور مرحوم کی روح کے سکون اور خاندان کو اس ناقابلِ تلافی نقصان پر صبر کی دعا کی ۔










