لاکھوں انسانوںکی موت واقعہ ہونے کا امکان :ماہر وبائی امراض ڈنگ
سری نگر//کوویڈ 19 کی پابندیوں میں نرمی کے بعد چین میں کورونا وائرس کی ایک اورخطرناک لہر کے بعد کیسوںمیں بڑے پیمانے پر اضافے کا سامنا ہے۔ جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق ایک وبائی امراض کے ماہر اور صحت کے ماہر معاشیات ایرک فیگل ڈنگ نے رپورٹ کیا کہ چین میں ہسپتال مکمل طور پر مغلوب ہیں۔وبائی امراض کے ماہر کا تخمینہ ہے کہ اگلے90 دنوں میں چین کے60 فیصد سے زیادہ یعنی زمین کی10 فیصد آبادی کے متاثر ہونے کا امکان ہے اور چین میںلاکھوں انسانوںکی اموات کا امکان ہے۔وال سٹریٹ جرنل (وال اسٹریٹ جرنل) کی رپورٹ کے مطابق، بیجنگ میں کوویڈ19 کے مریضوں کے لئے نامزد کردہ قبرستانوں میں سے ایک لاشوں سے بھرا ہوا ہے کیونکہ یہ وائرس چینی دارالحکومت بیجنگ میں تیزی سے پھیل رہا ہے، جس سے ملک میں وبائی امراض کی پابندیوں میں اچانک نرمی کی انسانی قیمت کا ابتدائی اشارہ ملتا ہے۔ ماہر وبائی امراض ایرک فیگل ڈنگ کے مطابق، چینی کمیونسٹ پارٹی کا مقصد ہے’جس کو بھی انفیکشن ہونے کی ضرورت ہے، انفکشن ہونے دو، جس کو مرنے کی ضرورت ہے، اسے مرنے دو۔ جلد انفیکشن، جلد موت، جلد عروج، پیداوار کی جلد بحالی۔چین نے بیجنگ میں کوویڈ سے کوئی اموات کی اطلاع نہیں دی ہے جب سے حکام نے 19 اور 23نومبر کے درمیان چار اموات کا اعلان کیا۔










