چین میں کورونا کی نئی دستک کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ جاری

چین میں کورونا کی نئی دستک کے ساتھ ہی کیسوں میں اضافہ جاری

شنگھائی میں کورونا معاملات میں اضافے کے بعد چین کے دیگر شہروں میں پابندیاں عائد

سرینگر// شنگھائی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد چین کے دیگر شہروں میں بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق وبا کی صورتحال کے پیش شنگھائی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد چین کے دیگر شہروں میں بھی پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔سرکاری عہدیدار نے خوراک سمیت شہریوں کے دیگر خدشات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کا اعلان نہیں کیا گیا ہے، نہ ہی شہر پر کسی قسم کی پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے۔حال ہی چین کے مرکزی شہر شنگھائی میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھا گیا ہے، 15 اپریل کو یہاں 3 ہزار 590 ایسے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں بیماری کی علامات موجود تھیں جبکہ 19 ہزار 923 کیسز غیر علامتی تھے، اس سے ایک روز قبل 19 ہزار 872 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق چین میں 15 اپریل کو 24 ہزار 791 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، جس میں سے 3 ہزار 896 کیسز میں علامت ظاہر ہوئی تھی جبکہ 20 ہزار 895 کیسز غیر علامتی تھے۔اگر گزشتہ روز رپورٹ ہونے والے 24 ہزار 268 کیسز سے موازنہ کیا جائے تو اس میں 3 ہزار 486 کیسز میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی تھین، جبکہ 20 ہزار 782 کیسز میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوئی۔