چیف سیکرٹڑی نے جموں و کشمیر میں سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں کا جائیزہ لیا

چیف سیکرٹڑی نے جموں و کشمیر میں سیلاب کے بعد بحالی کے کاموں کا جائیزہ لیا

جموں//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج انتظامی سیکریٹریوں کے ساتھ دو الگ الگ میٹنگوں کی صدارت کی جن میں متعلقہ ڈویژنل کمشنرز اور اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز بھی شریک تھے ، تا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائیزہ لیا جائے اور جاری بحالی کے کاموں کی پیش رفت کا اندازہ لگایا جا سکے ۔ میٹنگوں کے دوران چیف سیکرٹری نے عوامی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصانات ، جن میں سڑکیں ، پُل ، اسکول اور دیگر ضروری سہولیات شامل ہیں ، کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں بجلی ، پینے کا پانی اور صفائی کی خدمات جیسے بنیادی شہری سہولیات کی دستیابی کا بھی جائیزہ لیا ۔ چیف سیکرٹری نے مزید ہدایت دی کہ محکمہ صحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ممکنہ صحت کے خطرات کے بارے میں آگاہی مہم کو تیز کرے اور عوامی بہبود کے تحفظ کیلئے خصوصی صحت کیمپوں کا اہتمام کرے ۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ تمام اسکولوں کے حفاظتی آڈٹ کرنے اور باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے پہلے مناسب صفائی کے اقدامات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جانا چاہئیے ۔ چیف سیکرٹری نے ضروری اشیاء بشمول غذائی اجناس ، ایندھن اور پیٹرولیم مصنوعات کے ذخیرہ کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا اور پورے یو ٹی میں تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی کے کام کی رفتار پر بھی اپ ڈیٹس طلب کئے ۔ ڈپٹی کمشنرز نے عوامی اور نجی املاک کو ہونے والے نقصان کے ساتھ ساتھ بجلی ، پانی کی فراہمی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر جیسے اہم خدمات میں خلل کے بارے میں تفصیلی رپورت پیش کی ۔ چیف سیکرٹری نے بحالی کے کاموں کو تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ، متاثرہ آبادی کو بروقت امداد فراہم کرنے اور ضرورت کے مطابق کمزور کمیونٹیز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے تمام سطحوں پر افسران سے کہا کہ وہ لگن ، حساسیت اور بے لوثی کے ساتھ کام کریں اور یاد دلایا کہ ایسے مشکل حالات میں ہی عوامی خدمت کا اصلی جذبہ سب سے زیادہ واضح ہوتا ہے ۔