چیف سیکرٹری کا محمد رفیق کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت

سر ی نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ڈائریکٹر فائنانس محمد رفیق حجام کے اچانک اِنتقال پر گہرے رنج و غم کا اِظہار کیا ہے ،چیف سیکرٹری نے اَپنے تعزیتی پیغام میںمرحوم محمد رفیق کومحنتی اور قابل آفیسر قرار دیا،جس نے ڈائریکٹر خزانہ صحت و طبی تعلیم محکمہ ، ڈائریکٹر فائنانس ایگری کلچر پروڈکشن اینڈ فارمرس ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور صدر ٹریجرری آفیسر سری نگر کی حیثیت سے اَپنی خدمات انجام دیں۔ چیف سیکرٹری نے مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا ہے۔