چیف سیکرٹری کاسابق کمشنر سیکرٹری جی اے پیر کے اِنتقا ل پر اِظہار ِ تعزیت

سری نگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے جموں و کشمیر اِنتظامیہ کے سابق کمشنر سیکر ٹری جی اے پیر کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے جو مختصر علالت کے بعد سری نگر میں اِنتقال کر گئے۔اُنہوں نے اَپنے تعزیتی پیغام میںجی اے پیر کو ایک پُر عزم اور اَصول پسند آفیسر قرار دیا جنہوں نے اَپنے شاندار کیرئیر کے دوران جموں و کشمیر میں خدمت، دیانت داری اور لگن کے ساتھ فرائض انجام دئیے۔چیف سیکرٹری نے اُن کی عوامی خدمات اور جموں و کشمیر میں طرزِ حکمرانی میں کی گئی کاوشیں ایک دیرپا ورثے کی صورت میں یاد رکھی جائیں گی۔ اُن کی دیانت داری، پیشہ ورانہ صلاحیت اور پُر سکون طرزِ عمل کے لئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ اِظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور اہلِ خانہ کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دُعا کی۔