چیف سیکرٹری نے کٹھوعہ ضلع کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،کام کی رفتار میں سرعت لانے پر زور دیا

چیف سیکرٹری نے کٹھوعہ ضلع کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا،کام کی رفتار میں سرعت لانے پر زور دیا

کٹھوعہ//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ حکومت نے جموں وکشمیر میں فلاحی اور ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کام کی ایتھکس اور کلچر کا اَز سر نو تصور کرتے ہوئے پائیدار اور شراکتی ترقی کی بحالی کو آگے بڑھایا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ورک ایتھکس ری سیٹ نے وعدے کو کارکردگی میں تبدیل کیا ہے، جیسا کہ جموںوکشمیر میں ترقیاتی کاموں کی تکمیل کی شرح اور سماجی تحفظ کی سکیموں کے قریب تر ہونے سے ظاہر ہوتا ہے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ سخت مالیاتی نظام کے باوجود اِس برس تقریبا ً 50,000 کام مکمل ہوجائیں گے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ان باتوںکا اِظہار ضلع کٹھوعہ کی ایک جائزہ میٹنگ کیا جس میں صوبائی کمشنر جموں اور جموں صوبہ کے مختلف سیکٹورل سربراہاں نے شرکت کی۔ابتداً ، چیف سیکرٹری نے سی ایس آر اور ایس ڈی آر ایف کے تحت امریکن اِنڈیا فائونڈیشن کی طرف سے فنڈ سے چلنے والے ایسوسی ایٹیڈ ہسپتال جی ایم سی کٹھوعہ میں 50بستروں پر مشتمل کووِڈ بلاک پری فیب سہولیت کا اِفتتاح کیا۔اِس سے قبل ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راہل یادو نے ایک پرزنٹیشن پیش کی جس میں ضلع کیپکس کے تحت ضلع کی طبعی اور مالی کامیابیوں کا خاکہ پیش کیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے جانکاری دی کہ رواں مالی برس میں ضلع میں 2,400کام مکمل کئے جائیں گے جو کہ گذشتہ پانچ برسوں کے بہترین کاموں کے مقابلے میں 10گنا زیاد ہ ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ آخری جائزہ کے بعد سے منریگا کے تحت اخراجات میں کافی اِضافہ ہوا ہے اور محکمہ مستقبل میں بھی اَپنی کارکردگی کو بہتر کرتا رہے گا۔راہل یادو نے کہا کہ موجودہ برس میں ایلمنٹری اور سکینڈری سکولوں میں 90 فیصد سے زیادہ کام مکمل ہوجائیں گے۔ناظم سیاحت جموں وویکا نند رائے نے کہا کہ کٹھوعہ۔ بنی۔بسوہلی۔ بھدرواہ ۔ سنتھن ٹاپ سرکٹ کو ماحولیاتی سیاحت کے محور کے طورپر تیار کیا جارہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بنی۔ بسوہلی سڑک 9کلومیٹر کاحصہ اچھی حالت میں ہے جس کی جلد ہی بی آر او کے تعاون سے مرمت کی جائے گی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ نے کہا کہ ضلع میں سوئیل ہیلتھ کارڈ فراہم کیا گیا ہے اور اَب تک 97 فیصد ادھار تک رسائی حاصل کی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دسمبر 2022ء تک ضلع کی تمام بستیوں میں مناسب موسم والی سڑکیں ہوںگی۔اُنہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں ، سکولوں اور آنگن واڑی مراکز میں پانی کی سہولیت فراہم کی گئی ہے اور مکمل طور پر فعال بیت الخلاء ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ 12 لاکھ ایام کار کے ہدف کے مقالے میں سال کے دوران 10 لاکھ ایام کار پیدا کئے گئے ہیں اور وسائل کی اِصلاح کے لئے جنگلات ، زراعت اور دیگر محکموں سے مل کر کام کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ایس ایس پی کٹھوعہ نے ضلع میں منشیات کی موجودہ بدعت پر غور کرتے ہوئے کہا کہ منشیات کے استعمال کے مسئلے سے وسیع تر عوام سمیت تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر نمٹا جارہا ہے۔
سی اِی ، پی ڈی ڈی نے کہاکہ شہر میں 4 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے بجلی کی کٹوتی کا پہلے سے اعلان کیا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ضلع میں توانائی کی فراہمی کے مسائل بڑے پیمانے پر اچھی طرح سے منظم ہیں سوائے ایک رسیونگ سٹیشن کے جو 100 فیصد لوڈ ہے اور کوشش کی جائے گی کہ دبائو کو کم کرنے کے لئے اس سے کچھ لوڈ کو دوسرے ریسونگ سٹیشن پر موڑ دیا جائے۔ایم ڈی این آر ایل ایم نے کہا کہ اگر چہ اِس وقت 2954 ایس ایچ جیز میں 28,207 خواتین ممبران شامل ہیں لیکن ضلع میں خواتین کی ممبر شپ کو 50,000 سے زیادہ ممبران تک بڑھانے کا امکان ہے۔
چیف سیکرٹری نے دیگر محکموں کے ساتھ ہم آہنگی سے منریگا میں سرگرمیوں کے دائرہ کار کو بڑھانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے 15؍ اگست تک ضلع کے تمام گرام میں سوچھ گرام میں تبدیل کرنے کو کہا۔چیف سیکرٹری نے سنتھن ٹاپ اور اِس سے آگے وادی تک جانے والے بنی بسوہلی محور کو ایکو / ایڈونچر ٹورازم کے محور کے طور پر تیار کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کٹھوعہ ٹوراِزم فیسٹول کے اِنعقاد کی بھی ہدایت دی تاکہ کٹھوعہ کو جموںوکشمیر یوٹی کے سیاحتی منظر نامے پر ایک ممکنہ سیاحتی مقام کے طور پر پیش کیا جاسکے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے 2022 ء تک کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وزیر اعظم کے نظرئیے کے مطابق فارم کی آمدنی کو بہتر بنانے کے لئے ضلع میں تین فیصلوں کے فارم کے طریقوں کو اَپنانے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے دسمبر 2022ء تک ضلع کی تمام بستیوں کو جوڑنے کی ہدایت دی۔
ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے لوگوں کو صفائی ستھرائی کی اہمیت کے بارے میں بیدارکرنے کے لئے ضلع میں پلاسٹک / ملبہ / کوڑا کرکرٹ سے پاک مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر میں طویل عرصے سے نظر اَنداز کئے گئے 3,700 تالابوں کو جلداَز جلد اَز سر نو بحال کیا جائے گا اور اَضلاع میں خشک اور خستہ حال تالابوں کو بحال کرنے کے لئے مٹی کے تحفظ کے محکمے کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔چیف سیکرٹری نے منشیات کے استعمال کے مضر اثرات کو اُجاگر کرنے کے لئے ضلع میں مہم شروع کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے ضلع میں منشیات کے اِستعمال میں اِضافے کو روکنے کے لئے کثیر جہتی ’’ نشا مکت‘‘ مہم شروع کرنے میں لوگوں ، این جی اوز ، صحت حکام وغیرہ کو شامل کرنے کی ہدایت دی۔بعد میں چیف سیکرٹری نے چیئرمین ڈی ڈی سی مہان سنگھ ، وائس چیئرمین ڈی ڈی سی رگھو نندن سنگھ،صدر ایم سی کٹھوعہ اور دیگر کی قیادت میں پی آر آئی کے ایک وفد سے بھی ملاقات کی۔