چیف سیکرٹری نے پی ایم جی ایس کو جامع منصوبہ بندی کے آلے کے طور پر استعمال کرنے کی ہدایت دی

پورٹل پر ڈیٹا انضمام کی پیش رفت کا جائیزہ لیا

سرینگر//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے انتظامی سیکریٹریوں کے اجلاس کی صدارت تا کہ پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان ( این ایم پی ) پورٹل پر ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا جائے جس میں جموں و کشمیر بھر میں ثبوت پر مبنی منصوبہ بندی کو مضبوط بنانے کیلئے تھیماتیک ڈیٹا لئیرز کی اپ لوڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اجلاس کے دوران چیف سیکرٹری نے پورٹل پر جامع اور مربوط ڈیٹا انضمام کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ مشن یووا اور ہولسٹک ایگریکلچر ڈیولپمنٹ پروگرام ( ایچ اے ڈی پی ) سے متعلق ڈیٹا لئیرز اپ لوڈ کریں ، اس کے علاوہ فارسٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تیار کردہ ڈیجٹائیزڈ لینڈ بینک کو شامل کریں تا کہ جامع اور باخبر فیصلہ سازی کو ممکن بنایا جا سکے ۔ گتی شکتی پلیٹ فارم کو سماجی شعبے کی مداخلتوں کیلئے استعمال کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر ڈولو نے تعلیمی انفراسٹرکچر ، صحت کے اشاریوں ، روز گار کے اعداد و شمار ، منشیات کے ہاٹ سپاٹس اور قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں سے متعلق ڈیٹا سیٹس کی لازمی شمولیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی ڈیجٹیل پلیٹ فارم پر اس طرح کی کثیر الجہتی معلومات کو یکجا کرنے سے توجہ مرکوز مداخلتوں اور بہتر وسائل کی منصوبہ بندی میں سہولت ملے گی ۔ چیف سیکرٹری نے پورٹل کے حوالے سے اپنی پچھلی ہدایات پر ایکشن ٹیکن رپورٹ کا بھی جائیزہ لیا اور محکموں کے اثاثوں کی میپنگ کیلئے پوائینٹ ڈیٹا سے پولیگون ڈیٹا کی طرف منتقلی میں ہونے والی پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے انڈسٹریز ، ٹورازم ، پاور ڈیولپمنٹ ، ہیلتھ اور جل شکتی جیسے محکموں پر زور دیا کہ وہ منتقلی کو تیز کریں اور ڈیٹا اپ لوڈز کی تکمیل کیلئے واضح ٹائم لائینز فراہم کریں ۔ ڈیٹا سے چلنے والی گورننس کی قدر کو اجاگر کرتے ہوئے مسٹر ڈولو نے ہدایت دی کہ متعلقہ ڈیٹا سیٹس کو ریسرچ اداروں کے ساتھ شئیر کیا جائے تا کہ تجزیاتی ان پٹس اور ترقیاتی نتائج کو بہتر بنانے کیلئے اختراعی حل کو فروغ دیا جا سکے ۔ میٹنگ کے دوران کمشنر سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس نے پورٹل کی موجودہ صورتحال پر ایک تفصیلی پرذنٹیشن دی ۔ چیف سیکرٹری نے اب تک کی کوششوں کی تعریف کی اور تمام محکموں پر زور دیا کہ وہ رئیل ٹائم ڈیٹا اپ ڈیٹیشن اور کراس سیکٹرل روابط کو یقینی بنائیں تا کہ پی ایم گتی شکتی پورٹل کو جے اینڈ کے میں تیز تر ترقی کیلئے ایک جامع منصوبہ بندی اور نگرانی کا آلہ بنایا جا سکے ۔