سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے مشن یوتھ کی ویب سائٹ اور یوتھ پورٹل کاآغاز کیا جو مشن کے تحت سکیموں کے اِندراج کے لئے ایک وَن سٹاپ پلیٹ فارم کا کام کرے گا۔ نیا پورٹل یوتھ ڈیٹا بیس کو اکٹھاکرنے میں سہولیات فراہم کرے گا جس کا مقصد نوجوانوں کو بااِختیار بنانا ہے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے کہا کہ اِس اقدام سے مختلف علاقوں کے نوجوانوں کو حکومت کی مدد اور ایک پلیٹ فارم پرمدد حاصل کرنے کے لئے اِکٹھا کیا جائے گا ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت اور نوجوانوں کے درمیان براہ راست رابطہ قائم کرے گا۔مشن کا آئی ٹی اقدام حکومت کے مضبوط ، ترقیاتی اور بااختیار نوجوانوں کے نظرئیے کو شامل کرتا ہے جو سماجی و اقتصادی ترقی میں فعال طور پر مشغول ہیں ۔ اس سے ڈیجیٹل اِنڈیا کے تصور کو بھی تقویت ملتی ہے اور اس کا مقصد ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جو سننے ، سیکھنے اور بانٹنے کے مواقع فراہم کرے۔چیف سیکرٹری نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ مشن یوتھ کے ذریعے کئے جانے والے مختلف اقدامات کے ذریعے ہنرمندی کی ترقی اور فائدہ مند روزگار کے لئے تمام یوتھ سینٹرک اقدامات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ مشن یوتھ کا سالانہ ایکشن پلان جس کو گزشتہ ماہ منظور کیا گیا تھا ۔ اس میں دیگر اقدامات کے علاوہ خود روزگار ، ہنر سے متعلق ترقی ، وظائف ، فیلو شپ ، کھیل اورسائیکو سوشل کونسلنگ سے متعلق مختلف سکیموں پر تیزی سے عمل درآمد کے لئے بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ اس سے قبل سیکرٹری حکومت ، قبائلی امور کے محکمہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسرمشن یوتھ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے یوتھ پورٹل کے بارے میں تفصیلی سکیمیں پیش کیں۔ انہوں نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور فیصلہ سازی میں ان کو شامل کرنے کے مشن یوتھ کے نظرئیے پر زور دیا۔ویب سائٹ نہ صرف مشن یوتھ کے مختلف پروگراموں کے بارے میں جامع معلومات فراہم کرتی ہے بلکہ نوجوانوں سے رائے لینے کے لیے ایک استفساری میڈیم ہونے کا وعدہ بھی کرتی ہے۔










