سری نگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈلنگویجزبھرت سنگھ منہاس کے اِنتقال پر اِظہارِ تعزیت کرنے کے لئے آج سول سیکرٹریٹ کے دیگر اَفسران کے ساتھ تمام اِنتظامی سیکرٹریوںکی ایک میٹنگ کی صدارت کی۔اِس تعزیتی میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے بھرت سنگھ منہاس کو ایک پُر خلوص اور قابل آفیسر قرار دیا جنہوں نے ہمیشہ لگن کے ساتھ اپنے فرائض منصبی انجام دیئے۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ فطرتاً شریف النفس تھے جن کے اَپنے ماتحتوں کے ساتھ بھی اِنتہائی خوشگوار تعلقات تھے۔اَتل ڈولونے تسلیم کیا کہ کلچرل اکیڈیمی کے سیکرٹری کا چارج سنبھالتے ہوئے آفیسرنے اکیڈیمی کو نئی بلندیوں پر لے جانے میں بہت اہم کردار اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بھرت سنگھ منہاس کو اکیڈیمی کے وسائل کو ڈیجیٹلائز کرنے کے علاوہ اپنے دور میں اسے ایک متحرک ثقافتی مرکز بنانے کے لئے بھی طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا۔اُنہوں نے آنجہانی بھرت سنگھ منہاس کے بے وقت انتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے دُکھ کی اِس گھڑی میں ہم سب سوگوارکنبے کے ساتھ ہیں۔اِس موقعہ پر کئی اِنتظامی سیکرٹریوں اور سینئر افسروں نے بھی ایک قابل آفیسر کے طور پر بھرت سنگھ منہاس کے کردار کی سراہنا کی ۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کی اور اُن کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اِظہار کیا۔ بعد میںتمام معززین نے مرحوم کی روح کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی۔










