چیف سیکرٹری نے سیکرٹری کلچرل اکیڈیمی بھرت سنگھ منہاس کے اِنتقال پر اِظہار تعزیت کی

سری نگر// چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے سیکرٹری جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز بھرت سنگھ منہاس کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے اور سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت کا اِظہار کیا ۔اُنہوں نے اَپنے ایک تعزیتی پیغام میں مرحوم کی روح کے اَبدی سکون اور اہل خانہ کا اِس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔بھرت سنگھ منہاس جے کے اے ایس کیڈر 2001 بیچ کے سروِنگ آفیسر تھے اور اِس سے قبل سٹیٹ ٹیکسز اینڈ ایکسائز محکموں ایڈیشنل کمشنر ٹیکس پلاننگ ، ڈپٹی ایکسائز کمشنر اور ڈپٹی سٹیمپ کی حیثیت سے کام کر چکے ہیں۔