جموں//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے باسکرآچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار سپیس ایپلیکیشنس اینڈ جیو انفارمیٹکس ( بی آئی ایس اے جی ۔ این ) کے تعاون سے جموں و کشمیر میں نافذ کئے جا رہے اہم ای ۔ گورننس اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن اقدامات کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں آئی ٹی سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سنگلا اور بی آئی ایس اے جی ۔این کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل ونائے ٹھاکر کے علاوہ متعلقہ ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز ، محکموں کے سربراہان ، اعلیٰ پولیس افسران ، نیشنل انفارمیٹکس سینٹر کے نمائندوں اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے دوران چیف سیکرٹری نے مختلف محکموں میں تیار کئے جا رہے آن لائن پلیٹ فارمز کی پیش رفت کا جامع جائیزہ لیا جن کا مقصد گورننس کی کارکردگی کو بڑھانا اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا ہے ۔ انہوں نے بی آئی ایس اے جی ۔ این سے ان پلیٹ فارمز کی تیاری کی سورتحال کا تفصیلی اور براہ راست جائیزہ لیا اور محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ان کی بروقت تکمیل اور رول آؤٹ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں ۔
ڈاکٹر پیوش سنگلا نے میٹنگ کو مختلف محکموں میں جاری اور آنے والے ڈیجیٹل اقدامات کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا اور ان کے فوائد کے بارے میں بتایا جن میں شفافیت ، کارکردگی اور شہریوں کے مرکز میں خدمات کی فراہمی شامل ہے ۔ میٹنگ کے دوران جائیزہ لئے گئے اہم ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں فائنانس ڈیپارٹمنٹ کا اے آئی پر مبنی جی ایس ٹی فراڈ ڈیٹیکشن سسٹم اور پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈسکامز کیلئے اینڈ ٹو اینڈ انرجی ٹریکنگ اینڈ منیجمنٹ سسٹم شامل تھے ۔ میٹنگ میں ایگریکلچر پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے تیار کردہ پورٹلز جیسے جے کے سی آئی پی ، کسان خدمت گھر ، دکش کسان موبائل ایپ اور کسان ساتھی میں کئے گئے بہتر کاموں کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا ویب پورٹل اور مابائل ایپلیکیشن جس میں بی آئی ایس اے جی ۔ این کے جی پی یو انفراسٹرکچر کی مدد سے اے آئی سے چلنے والا چیٹ بوٹ شامل ہے ، پر بھی تفصیلی بحث کی گئی ۔ خاص طور پر اس کے صارفین کی شمولیت اور سروس ڈیلیوری کی صلاحیت پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ پردھان منتری آواس یوجنا اربن 2.0 کے تحت تمام 78 شہری مقامی اداروں ( اربن لوکل باڈیز ) میں جموں و کشمیر کے اندر بے گھر اور بے زمین مستفیدین کی شناخت کیلئے سروے ایپلیکیشن کا جائیزہ بھی لیا گیا ۔ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن کی ابتدائیوں میں نمایاں پیش رفت کا ذکر کیا گیا جس میں لیگیسی جمع بندی کی ویژولائزیشن اور آن لائن میوٹیشن ماڈیول شامل ہیں ۔
چیف سیکرٹری نے حال ہی میں لانچ کئے گئے سنگل ونڈو فار ریکروٹمنٹ رولز ( ایس ڈبلیو آر آر ۔ جے کے ) کو ای آفس پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تا کہ کام بغیر کسی رکاوٹ کے چل سکے ۔ انہوں نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹیوں ( ڈی پی سیز ) کے آن لائن انعقاد کیلئے اسی طرح کے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرانے کی اہمیت بھی اجاگر کی ۔ میٹنگ میں جے کے سمادھان پورٹل کو اپ گریڈ کرنے پر بھی غور کیا گیا تا کہ اسے سینٹر لائیزڈ پبلک گریوانس ریڈریس اینڈ مانیٹرنگ سسٹم کے ساتھ ہموار طریقے سے مربوط کیا جا سکے اور ضلعی و محکماتی سطح پر شکایات کے ازالے کے ٹائم لائینز کی ایم آئی ایس کی بنیاد پر نگرانی کو مزید مضبوط بنایا جا سکے ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ نے میٹنگ کو آگاہ کیا کہ نشہ آور ادویات اور نفسیاتی مادوں کے ایکٹ ( این ڈی پی ایس ایکٹ ) کے تحت چارج شیٹ تیار کرنے میں تحقیقاتی افسران کی خاص طور پر مدد کیلئے ایک اے آئی پر مبنی سرچ انجن تیار ہے جو جلد ہی رول آؤٹ کیا جائے گا ۔ دیگر اہم پلیٹ فارمز میں جے کے صحت موبائل ایپ ، جل شکتی موبائل ایپ ، جموں و کشمیر پی ڈبلیو ڈی اثاثہ جات کی نقشہ سازی کی ایپلیکیشن ، جموں و کشمیر انڈسٹریل موبائل ایپ ، ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک ایپ ، ڈسٹرکٹ گُڈ گورننس انڈیکس پلیٹ فارم ، پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کا ویلیج پلاننگ پورٹل ، ایس آر ٹی سی کے ڈیٹا کی ڈیجیٹائیزیشن اور جموں و کشمیر آنگن واڑی ٹریکنگ سسٹم شامل ہے ۔ حکومت کی طرف سے موثر گورننس کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کے عزم کو دوہراتے ہوئے چیف سیکرٹری نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ ان ڈیجیٹل اقدامات کی جلد از جلد عملدرآمد کو یقینی بنائیں ، بین محکمہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دیں اور جموں و کشمیر بھر میں شفافیت ، جواب دہی اور شہریوں کی سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں ان ڈیجیٹل اقدامات کے اثرات کو زیادہ سے زیادہ بڑھائیں ۔










