چیف سیکرٹری نے آن لائن این ڈی سی سروس کا آغاز کیا

چیف سیکرٹری نے آن لائن این ڈی سی سروس کا آغاز کیا

محکمہ اے آر آئی اینڈ ٹریننگز کا سالانہ کلینڈر اور انتظامی اصلاحات ہینڈ بک جاری کیا

جموں//شفافیت ، کارکردگی اور شہری مرکزیت گورننس کو مضبوط بنانے کے ایک اہم اقدام میں انتظامی اصلاحات ، انسپکشنز اینڈ ٹریننگز ڈیپارٹمنٹ ( اے آر آئی اینڈ ٹریننگز ) نے یونین ٹیر ٹیری جموں و کشمیر میں عوامی سروس ڈلیوری کو جدید بنانے کے مقصد سے کلیدی انتظامی اقدامات کے آغاز کیلئے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا ۔ اس تقریب کی صدارت جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے کی اور اس میں کئی انتظامی سیکریٹریز اور سینئر افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے تعلیمی قرضوں سے متعلق نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹس ( این ڈی سیز ) کی اجرائی کیلئے آن لائن سروس کا باضابطہ آغاز کیا ۔ نئی متعارف کرائی گئی ڈیجیٹل سروس کو ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین کیلئے متعلقہ محکموں سے نو ڈیمانڈ سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کے عمل کو آسان بنانے اور دستی طریقہ کار کو ختم کر کے تیز کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے ۔ یہ اقدام تاخیر کو نمایاں طور پر کم کرنے ، احتساب کو بڑھانے اور مستفیدین کیلئے زیادہ آسانی سے رسائی کو یقینی بنانے کی توقع ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے غیر ضروری اور وقت ضائع کرنے والے عمل کو ختم کرنے کیلئے مزید انتظامی اصلاحات کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ محکموں میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے اپنانے سے گردش کا وقت نمایاں طور پر کم ہو گا اور شہریوں کو سروس ڈلیوری کا مجموعی معیار بہتر ہو گا ۔ تقریب کے دوران چیف سیکرٹری نے جموں و کشمیر حکومت کا سالانہ کلینڈر 2026 کی بھی رونمائی کی جو آنے والے سال کیلئے اہم سرکاری تقریبات ، تہواروں اور سنگ میل کو بیان کرتا ہے ۔ یہ کلینڈر اہم واقعات ، منصوبوں اور تعطیلات کو ماہ وار ترتیب سے پیش کرتا ہے تا کہ حوالہ دینے میں آسانی ہو ۔ اصلاحاتی ایجنڈے کو مزید مضبوط بناتے ہوئے اس موقع پر ہینڈ بُک آن ایڈمنسٹریٹو ریفارمز بھی جاری کی گئی ۔ یہ ہینڈ بُک ایک جامع حوالہ جاتی دستاویز ہے جو بہترین طرز عمل ، اصلاحاتی اقدامات اور حکومتی کارروائیوں میں کارکردگی ، شفافیت اور جوابدہی بڑھانے کیلئے کئے گئے طریقہ کار کی بہتری کو اجاگر کرتی ہے ۔ تقریب کی تفصیلات کمشنر سیکرٹری اے آر آئی اینڈ ٹریننگز ڈیپارٹمنٹ شبنم شاہ کاملی نے بیان کیں ، جنہوں نے محکمے کے گورننس اصلاحات اور یونین ٹیر ٹیری بھر میں صلاحیت کی تعمیر میں ادا کئے جانے والے اہم کردار کو اجاگر کیا ۔ انہوں نے شروع کئے گئے اقدامات کی آفادیت اور اثرات پر روشنی ڈالی اور چیف سیکرٹری کی رہنمائی اور قیادت کی تعریف کی جو محکمے کو مسلسل کامیابی کی طرف لے جا رہی ہے ۔