چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے آر ایم پی سکیم کے تحت ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کے اثرات کا جائزہ لیا

جموں//چیف سیکرٹری اتل ڈولو نے انڈسٹریز اینڈ کامرس ڈیپارٹمنٹ کا ایک جامع جائزہ اجلاس کی صدارت کی ۔ اس میں ریشنگ اینڈ ایکسلیریٹنگ ایم ایس ایم ای پرفارمنس ( آر اے ایم پی ) سکیم کے تحت قائم کئے گئے ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کی پیش رفت اور اثرات کا جائیزہ لیا گیا ۔ یہ کلینک جموں و کشمیر میں تناؤ کا شکار اور ناکارہ صنعتی یونٹ کو بحال کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے ۔ اُنہوں نے ایک مضبوط اور نتائج پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی کہ وہ دستیاب ادارہ جاتی اور انسانی وسائل کا بہترین استعمال کرے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف منیجمنٹ ( آئی آئی ایم ) جموں کی تکنیکی معاونت کے علاوہ ڈیپارٹمنٹ کو فعال طور پر فنکشنل مینیجرز کی ماہرانہ خدمات ، انٹرپرنیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ ( ای ڈی آئی ) کے وسائل اور یونین ٹیریٹری بھر کی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی اور طلباء کی مہارت کا بھی فعال استعمال کرنا چاہئیے ۔ اُنہوں نے ایم ایس ایم ایز کیلئے ایک منظم تشخیص کیلئے پیشہ ور افراد اور تربیت یافتہ انٹرنز پر مشتمل ملٹی ڈسپلنری ٹیموں کی تشکیل کی اہمیت پر زور دیا ۔ انہوں نے نوٹ کیا کہ یہ ٹیمیں ابتدائی طور پر ورچوئل تشخیص کریں گی ، اس کے بعد فیلڈ وزٹس کے ذریعے جائیزہ لے کر ان یونٹس کو جو مداخلت کی ضرورت ہو انہیں جگہ پر تشخیص اور مشاورت کی معاونت فراہم کریں گی ۔ انہوں نے تشخیص کے عمل کو ہموار کرنے اور مداخلت کی شدت اور نوعیت کا تعین کرنے کیلئے مصنوعی ذہانت ( اے آئی ) پر مبنی ٹولز کو مربوط کرنے پر بھی زور دیا ۔ چیف سیکرٹری نے مزید مشورہ دیا کہ محکمہ کو ایم ایس ایم ایز تک بروقت رسائی یقینی بنانے کیلئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز یا فزیکل وزٹس کے ذریعے حقیقت پسندانہ روزانہ اور ماہانہ ٹارگٹس مقرر کرنے چاہئیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ ہو یونٹ کا منظم طور پر جائیزہ لیا جائے اور اسے مستحکم، تناؤ میں یا بیمار زُمروں میں تقسیم کیا جائے ، اس کے بعد مناسب مشاورت اور مالی معاونت فراہم کی جائے ۔ اس سلسلے میں جموں و کشمیر بینک کے ساتھ ہم آہنگی سے کام کیا جائے تا کہ ان یونٹس کی استحکام اور بحالی میں مدد مل سکے ۔ جدید مالی حل کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے ایم ایس ایم ایز میں مالی تناؤ سے نمٹنے کیلئے جموں و کشمیر بینک کے ساتھ تعاون کی تلاش کی تجویز دی ۔ اُنہوں نے ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک سے حاصل کردہ بصیرتوں کو جموں و کشمیر کی ابھرتی ہوئی انڈسٹریل پالیسی کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر بھی زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر پرائیز لیول اسیسمنٹس سے حاصل ہونے والا ڈیٹا اور نتائج کو پالیسی انسینٹو کو بہتر بنانے کیلئے موثر طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے تا کہ صنعتی معاونت کے لئے زیادہ ثبوت پر مبنی اور ٹارگٹڈ اپروچ کو یقینی بنایا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ کو مزید ہدایت دی کہ وہ آئی آئی ایم جموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے وسیع فزیکل آؤٹ ریچ پروگراموں کا منصوبہ بنائے اور مشن یووا کے تحت قائم سمال بزنس ڈیولپمنٹ یونٹس ( ایس بی ڈی یوز ) کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ورکشاپس کا اہتمام کرے اور ایم ایس ایم ایز کو ماہرانہ رہنمائی فراہم کرے ۔ انہوں نے آئی آئی ایم جموں کے منجیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس علاقے میں ایم ایس ایم ای ہیلتھ کلینک کو ایک ماڈل اقدام میں تبدیل کرنے میں فعال کردار ادا کرے ۔ میٹنگ کے دوران ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں بی ایس سہائے ، کمشنر سیکرٹری صنعت و حرفت وکرم جیت سنگھ اور ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں ارون منہاس نے پروگرام کے بارے میں تفصیلات سے روشنی ڈالی ۔