چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کا سابق چیف سیکرٹری اشوک کمار کے اِنتقال پر اِظہار ِ تعزیت

جموں//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے اشوک کمار کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے ۔اشوک کمارنے 17 ؍اکتوبر 1994ء سے 9 ؍اکتوبر 1996 ء تک جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔اُنہوں نے اَپنے تعزیتی پیغام میں اشوک کمار کو ایک قابل ایڈمنسٹریٹر اور ایک ممتاز سول سرونٹ قرار دیا جنہوں نے اَپنے شاندار کیریئر کے دوران جموں و کشمیر کے لوگوںکی بے لوث خدمت کی۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ اشوک کمار اپنی دیانتداری،عزم، لگن اور انتظامی مہارت کے لئے جانے جاتے تھے جس کی وجہ سے اَپنے ساتھیوں اور لوگوں میں یکساں احترام حاصل ہوا۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ سابق چیف سیکرٹری کی پبلک ایڈمنسٹریشن میں خدمات کو ہمیشہ احترام اور شکرگزاری کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ دِلی ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کے روح کی اَبدی سکون اور لواحقین کو ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔