چیف سیکرٹری اَتل ڈولو کا راجیش متو کے والد کے اِنتقال پر اِظہارِتعزیت

سری نگر// چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے آپریٹر راجیش متو کے والد کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے، جو آج اِنتقال کر گئے۔ چیف سیکرٹری نے اَپنے تعزیتی پیغام میں راجیش متو اور اُن کے سوگوار کنبے سے دلی ہمدردی کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے مرحوم کی روح کے ابدی سکون اور لواحقین کو اس ناقابلِ تلافی اور صدمہ عظیم کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔