سری نگر//چیف جسٹس جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے آج سری نگرکے ہائی کورٹ کمپلیکس کے اَندر مہاتما گاندھی کے مجسمے کی نقاب کُشائی کی۔اِس موقعہ پرجسٹس تاشی ربستن، جسٹس سنجیو کمار، جسٹس رجنیش اوسوال، جسٹس سنجے دھر، جسٹس جاوید اِقبال وانی، جسٹس محمد اکرم چودھری اور جسٹس موکشا کھجوریا کاظمی ذاتی طور پر موجود تھے جبکہ جسٹس اَتل شری دھرن، جسٹس سندھو شرما، جسٹس وِنود چٹرجی کول، جسٹس پونیت گپتا، جسٹس راجیش سیکھری اور جسٹس محمد یوسف وانی نے جموں ونگ سے بذریعہ ورچیول موڈ تقریب میں حصہ لیا۔اِس موقعہ پر ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ اور ڈپٹی سالیسٹر جنرل آف اِنڈیا طاہرمجید شمسی بھی موجود تھے۔مجسمے کی نقاب کشائی کے بعد چیف جسٹس اور دیگر ججوں نے بابائے قوم کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں رجسٹرار جنرل شہزاد عظیم، ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی یشپال بورنی، چیف سیکرٹری کے پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما، رجسٹرار ویجی لنس تسلیم عارف،سپرو رجسٹرار رولز راجندر ، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے ممبر امیت گپتا، رجسٹرار کمپیوٹرز اَنوپ شرما، رجسٹرار کمپیوٹرز فاروق احمد رجسٹرار سری نگر، پریم ساگر ،سیکرٹری ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی عبدالباری جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل سری نگر شائستہ نذیر منصف لیو ریزرو سمیت بار ایسوسی ایشن کے سینئر اور جونیئر ممبران اور وکلأ نے بھی شرکت کی۔تقریب کا اِختتام مہاتما گاندھی کے اعلیٰ اصولوں پر عمل کرنے کے پختہ عزم کے ساتھ ہوا جو ہمیں عدم تشدد اور باہمی بھائی چارے کی راہ پر چلنا سیکھاتے ہیں۔










