سری نگر//جموں وکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ، جسٹس پنکج متھل نے سری نگر میں ہائی کورٹ کے احاطے میں قومی پرچم لہرایا۔اِس موقعہ پر جسٹس متھل نے دستے کا معائینہ کیا جنہوں نے اُنہیں گارڈ آف آنر پیش کیا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی۔ سی آر پی ایف اور جے کے پولیس کے دستے کئے گئے تھے۔اِس موقعہ پر جسٹس علی محمد ماگرے ، جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر ، جسٹس وِنود چٹر جی کول ،جسٹس سنجے دھر ، رجسٹرارجنرل جواد احمد ، صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے، ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ ،اے ایس جی آئی طاہر مجید ،میجر جنرل 31سب ائیریا وِشواس رائوپاٹل بھی موجود تھے۔تقریب میں رجسٹرار ویجی لنس ، ممبر سیکرٹری ایس ایل ایس اے ، پرنسپل سیکرٹری چیف جسٹس ، رجسٹرار جوڈیشل ، سی پی سی اِی کورٹس،جوائنٹ رجسٹرار جوڈیشل ، جوائنٹ رجسٹرار انسپکشن ، سینئر ایڈ وکیٹس، ایڈ وکیٹس ، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلز ، ڈپٹی ایڈوکیٹ جنرلز او رہائی کورٹ کے عملے نے بھی شرکت کی۔جموںوکشمیر او رلداخ کے تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹروں میں بھی یوم آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں جہاں پرنسپل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججوں نے اَپنے اَپنے اَضلاع میں تمام عدالتی اَفسران اور ضلعی عدالتوں کے ماتحت عملے کی موجودتی میں قومی پرچم لہرائے۔










