چیف اِنجینئرنگ( ڈِسٹری بیوشن) کے پی ڈِی سی ایل نے آر ڈی ایس ایس کے تحت بجلی کے بنیادی ڈھانچہ کے کاموں کا معائینہ کیا

سری نگر//چیف اِنجینئر ڈِسٹری بیوشن کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) اِنجینئر عاقب وحید دیوا نے مرکز کی رِی ویمپڈ ڈِسٹری بیوشن سیکٹر سکیم ( آر ڈِی ایس ایس ) کے تحت بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے کاموں کا معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر اُن کے ہمراہ ایس اِی او اینڈ ایم سرکل۔II سری نگر اِنجینئرشرجیل لالہ ،ایگزیکٹیو اِنجینئر اِی ڈیIII(شیرین باغ)سری نگر اِنجینئر فردوس احمد اور متعلقہ ٹی کے سی کے پی ایم یو سربراہ بھی موجود تھے۔چیف اِنجینئر نے دورے کے دوران اِی ڈِی III سری نگرکے الیکٹرک سب ڈویژنزواتل کدل ،پتھر مسجد اور ایم آر گنج میں سٹیل ٹیوبلر کھمبوں کی تنصیب، ائیریل بنچڈ کیبل اور نئے سب سٹیشنوں کی تعمیر سے متعلق جاری کاموں کا معائینہ کیا۔اُنہوں نے آر ڈی ایس ایس کے تحت سمارٹ میٹرنگ پروجیکٹ کے ساتھ اے ٹی اینڈ سی کے نقصانات کو کم کرنے کے ایک اہم جزو کے طور پر اے بی کیبل کی تنصیب پر زور دیا۔ اِنجینئر عاقب وحید دیوا نے عمل آوری ایجنسی پر زور دیا کہ وہ اَفرادی قوت میں اِضافہ کرے اور ایل ٹی۔ اے بی کیبلنگ کے لئے ایک مخصوص ڈِی ٹی پر کم از کم 10سے 15 اَفراد کو تعینات کرے جس کی لمبائی 2سے3 کلومیٹر ہے تاکہ اس مخصوص حصے پر کام میں تیزی لائی جاسکے۔اُنہوں نے کے پی ڈِی سی ایل کے عملے پر بھی زور دیا کہ وہ مشترکہ نگرانی کے لئے عمل آوری ایجنسیوںکے ساتھ رابطے میں رہیں تاکہ بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے کام مقررہ مدت کے اندر مکمل ہوسکیں۔