سانبہ// چیف الیکٹورل آفیسر (سی اِی او) جموں و کشمیرسنجیو ورما نے ضلع اِنتظامی کمپلیکس سانبہ میں ضلع سانبہ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (اِی وِی ایم) اور ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈِٹ ٹریل (وِی وِی پی اے ٹی) گودام کا لازمی سہ ماہی معائینہ کیا۔یہ معائینہ ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ آیوشی سوڈن ، نوڈل آفیسر برائے اِی وِی ایم جے اینڈ کے سندیش کمار گپتا اور ڈپٹی ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر، سنیل انگرال کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا گیا۔ معائینے کے دوران منظور شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندے بشمول بی ایس پی او ربی جے پی بھی موجود تھے، تاکہ مقررہ انتخابی ضوابط کے مطابق شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔معائینہ کے دوران اَفسران نے سیکورٹی اِنتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاجس میں وِی وِی ایم اوروِی وِی پی اے ٹی سٹوریج بکس کی تصدیق، مشینوں کی فزیکل حالت اور گودام کے دروازوں کو مہربندی کرنا شامل ہے۔ رَسائی کنٹرول اور ریکارڈ کی دیکھ ریکھ سے متعلق تمام پروٹوکولز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اِی وِی ایم ،وِی وِی پی اے ٹی گوداموں کا سہ ماہی معائینہ ایک معمول اور لازمی عمل ہے جو الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کے رہنما خطوط کے تحت کیا جاتا ہے۔ یہ عمل گودام کے کھولنے اور بند کرنے کے دوران سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کی موجودگی میں کیا جاتا ہے تاکہ مکمل شفافیت، جوابدہی اور اِنتخابی ضوابط کی سختی سے پابندی کو یقینی بنایا جا سکے۔










